اوورسیز پاکستانیز

راجہ یاسر نمبردار ، پاکستان ڈے فیسٹول آئزن ہاورپارک کے چئیرمین منتخب

پاکستانی امریکن کمیونٹی آج18جولائی کو آئزن ہاور پارک میں جشن آزادی فیسٹول میں بھرپور شرکت کرے، راجہ عمار یاسر

نیویارک (خصوصی رپورٹ) امریکنز آف پاکستانی ہیریٹیج کی جانب سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی وکاروباری شخصیت اور جعفریہ یوتھ نیویارک کے پریذیڈنٹ راجہ عمار یاسر نمبردار کو 18جولائی کو ہونیوالے آئزن ہاور پارک میں ہونیوالے پاکستان ڈے فیسٹول کا چئیرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔راجہ یاسر نمبردار نے امریکن آف پاکستانی ہیریٹیج کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ انشاءاللہ اس پر پورا اترنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردارادا کریں گے۔
چئیرمین راجہ یاسر نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ آج 18جولائی کو آئزن ہاور پاک میں جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں منعقد ہونیوالے پاکستان ڈے فیسٹول میں شریک ہو کر وطن عزیز کے یوم آزادی کی خوشیاں منائیں اور فیسٹول کو کامیاب بنائیں ۔ راجہ یاسر نمبردار نے مزید کہا کہ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی جوش و خروش سے مناتی ہیں اور نیویارک میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی بھی آئزن ہاور پارک میں جوش و جذبے سے جشن آزادی پاکستان منائے گی ۔
امریکنز آف پاکستانی ہیریٹیج کی جانب سے راجہ یاسر نمبردار سمیت پاکستان ڈے فیسٹول کے تمام ارکان کی خدمات کو سراہا گیا ہے ۔

Pakistan Heritage Night at Eisenhower Park, New York

Related Articles

Back to top button