اوورسیز پاکستانیزبین الاقوامی
شیخ اعجاز احمد کو صدمہ، پاکستان میں بڑے بھائی منظور احمد کا انتقال
پاکستانی کمیونٹی اور دوست احباب کی اعجاز احمد سے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت ، مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا
نیویارک(اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت شیخ اعجاز احمد کے بھائی پاکستان میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں ۔
بتایا گیا ہے کہ اعجاز احمد کے بڑے بھائی منظور احمد لاہور سے اپنے آبائی علاقے پتوکی جا رہے تھے ، انہیں راستے میں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا ۔
مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں پتوکی میں سپرد خاک کیا گیا ۔ اعجاز احمد سے ان کے دوست احباب اور کمیونٹی قائدین نے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا ا ظہار کیا ہے ۔
شیخ اعجاز احمد پاکستان میں ہی مقیم ہیں ۔ ان سے وٹس ایپ پر رابطہ اور تعزیت کی جا سکتی ہے ۔
اردو نیوز یو ایس اے



