اوورسیز پاکستانیز

شکاگو کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت عامر چوہدری کا انتقال

مسلم لیگ (ن) شکاگو کے صدر مسعود ساہی سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات و ارکان نے عامر چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے

شکاگو (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی شکاگو کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت عامر چوہدری سوموار کو یہاں انتقال کر گئے ۔بتایا گیا ہے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔ عامر چوہدری پاکستان مسلم لیگ (ن) شکاگو کے جنرل سیکرٹری تھے اور کمیونٹی کی اہم سماجی شخصیات میں شمار ہوتے تھے۔ان کی نماز جنازہ شکاگو میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مسلم لیگ (ن) شکاگو کے صدر مسعود ساہی سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات و ارکان نے عامر چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔

Chicago (Urdu News) – Pakistani American community activist and general secretary of PML(N) Chicago Amer Chaudhry has passed away here in Chicago.

Related Articles

Back to top button