پاکستان

اسلام آباد پولیس عمران خان کی ’ریڈ لائن ‘ پر پہنچ گئی

اسلام اباد پولیس اتوار کو زمان پارک لاہور میں تحریک انصاف کی اس ’ریڈ لائن‘ پر پہنچ گئی اور عمران خان کی توشہ خان کیس میں گرفتاری کے لئے وارنٹ گرفتاری پیش کئے

اس یقین دہانی کے بعد کہ عمران خان قانون پر عمل کریں گے ، اسلام آباد پولیس ’ریڈ لائن‘ یعنی کہ عمران خان کو گرفتار کئے بغیر ہی زمان پارک سے واپس روانہ ہو گئی

لاہور (احسن ظہیر سے ) پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور ارکان عمران خان کو اپنی ’ریڈ لائن ‘ قرار دیتے ہیں ۔ اسلام اباد پولیس اتوار کو زمان پارک لاہور میں تحریک انصاف کی اس ’ریڈ لائن‘ پر پہنچ گئی اور عمران خان کی توشہ خان کیس میں گرفتاری کے لئے وارنٹ گرفتاری پیش کئے تاہم اس یقین دہانی کے بعد کہ عمران خان قانون پر عمل کریں گے ، اسلام آباد پولیس ’ریڈ لائن‘ یعنی کہ عمران خان کو گرفتار کئے بغیر ہی زمان پارک سے واپس روانہ ہو گئی ۔

تاہم ریڈ لائن پر پہنچنے اور رید لائن کراس کرنے کا ایک ڈرامہ کئی گھنٹے تک جاری رہا ۔ اس دوران عمران خان کے چیف آف سٹاف شبلی فراز جنہوں نے پہلے کہا کہ عمران خان دستیاب نہیں ، کی بات خود عمران خان نے غلط ثابت کرتے ہوئے زمان پارک میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے ان ساتھیوں سے خطاب کیا کہ جنہوں نے جیل بھرو تحریک میں ان کی کال پر گرفتاریاں دیں ۔

Imran Khan, Tosha Khana Case, Urdu News USA

..

 

Related Articles

Back to top button