بین الاقوامی

لاہور پریس کلب اور پنجاب یونین آف جرنلسٹ کا پاکستانی امریکن پریس ایسوسی ایشن کے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

”پاپا“ کے عہدیداران خرم شہزاد ،غزالہ حبیب، یوسف چوہدری، عزمی گل، ثاقب الاسلام ، ایگزیکٹو کمیٹی ارکان نضیرہ اعظم، محمد فرخ، راجہ زاہد خانزادہ، شمیم بانو اور حامد محمود کو مبارکباد

لاہور پریس کلب کے عہدیداران ارشدانصاری،جاوید فاروقی ،سلمان قریشی ، زاہد چوہدری ، خواجہ نصیر ، زاہد شیروانی، پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے عطاچوہان، خواجہ ا آفتاب حسن کی بھی مبارکباد

لاہور ، واشنگٹن(اروو نیوز )لاہور پریس کلب کے صدر ارشدانصاری، سینئرنائب صدر جاوید فاروقی ، نائب صدر سلمان قریشی ، سیکرٹری زاہد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ، خزانچی زاہد شیروانی اور اراکین گورننگ باڈی جبکہ پنجاب یونین اف جرنلسٹ کے صدر عطاچوھان۔۔سیکرٹری خواجہ ا آفتاب حسن۔سمیت دیگر صحافتی تنظیموں نے پاکستان امریکن پریس ایسوسی ایشن (PAPA) کے الیکشن میںنومنتخب صدرخرم شہزاد ودیگر عہدیداروں کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے نیک تمناو¿ں کا اظہارکیاہے۔انھوںنے اپنے پیغام میں پاکستان امریکن پریس ایسوسی ایشن (PAPA) کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب عہدیداران صدرخرم شہزاد ، نائب صدر غزالہ حبیب، جنرل سیکرٹری یوسف چوہدری، خزانچی عزمی گل، ثاقب الاسلام جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی میں نضیرہ اعظم، محمد فرخ، راجہ زاہد خانزادہ، شمیم بانو اور حامد محمود کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ نومنتخب عہدیداران اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان اور امریکہ میں صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے صحافتی تنظیموں کے ساتھ ملکر بہترین کام کریں گے۔

Paksitani American Press Association, PAPA

 

Related Articles

Back to top button