بین الاقوامیپاکستان

کیا واقعی پرویز الٰہی کی وزارت اعلیٰ کو خطرہ ہے؟

پاکستان مسلم لیگ (ق) کا لاہور میں پاور شو، 10 ارکان اسمبلی نے بھرپور یکجہتی کرتے ہوئے پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کردیا

لاہور (اردو نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی وزارت اعلیٰ کا سنگھاسن ڈول رہا ہے یا نہیں تاہم قیاس آرائیاں اور افواہیں دن بدن زور پکڑ رہی ہیں کہ پنجاب میں ایک بار پھر تبدیلی کی ہوا چلنے والی ہے جو کہ چوہدری پرویز الٰہی کی وزارت اعلیٰ کو اڑا کر ساتھ لے جائے گی ۔حال ہی میں مسلم لیگ (ق) کے ارکان پنجاب اسمبلی کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقاتوں کے بعد افواہوں اور قیاس آرئیوں میں اضافہ ہو گیا اور سیاسی پنڈت اور یو ٹوبر تجزئیہ کار بھی دعویٰ کررہے ہیں کہ چوہدری پرویز الٰہی کی حکومت مہمان ہے ۔

اس غیر یقینی کی صورتحال میں چوہدری پرویزالٰہی کے حامی مسلم لیگ (ق) کے ارکان اور قائدین کی جانب سے لاہور میں پاور شو کا مظاہرہ کیا گیا جس میں دس ارکان پنجاب اسمبلی نے چوہدری پرویز الٰہی پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور مستقبل میں بھی کھڑے رہنے کا اعلان کیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، پارلیمانی پارٹی نے چودھری پرویزالٰہی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ پرویزالہٰی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، ارکان پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہمارے لیڈر ہیں۔

اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ قائداعظم متحد ہے اور متحد رہے گی، صوبے کے عوام کی خدمت کے سفر کو مل کر مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

Parvez Elahi, CM Punjab, Urdu News USA, PTI, Imran Khan

Related Articles

Back to top button