اوورسیز پاکستانیز

تحریک انصاف نیویارک کے آرگنائزر پرویز ریاض کی سالگرہ

دوست احباب کی شرکت، سالگرہ پر مبارکباد اور دروازی عمر سمت نیک تمناو¿ں کا اظہار ، سب نے ملکر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے آرگنائزر چوہدری پرویز ریاض امراءکے دوست احباب کی جانب سے اتوار کو یہاں نیویارک سٹی کے مقامی ریسٹورنٹ میں سالگرہ منائی گئی ۔ اس تقریب میں پرویز ریاض کے قریبی دوست احباب ضمیر احمد چوہدری ، علی رشید، امین غنی ، نوید انور، راو¿ شوکت، اسلم ڈھلوں،آصف بیگ ، سیم خان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر پرویز ریاض نے سب کے ساتھ مل کر اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔دوست احباب کی جانب سے انہیں ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی گئی، ان کی درازی عمر کے لئے دعا کی گئی اور پرخلوص اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا گیا ۔
پرویز ریاض نے دوست احباب کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے اپنے دوستوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منانا خوشی اور اعزاز کی بات ہے ۔میں سب کے لئے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ سب کو ڈھیروں خوشیاں نصیب فرمائیں ۔

Related Articles

Back to top button