اوورسیز پاکستانیزخبریں

ناسا کاؤنٹی میں عادل رحمان اور عاصم ملک ایڈوائزر ی بورڈ ممبر جبکہ جسبیر سنگھ ہیومین رائٹس کمشنر مقرر

Adil Rehman and Asim Malik Appointed Advisory Board Members, Jasbir Singh Named Human Rights Commissioner in Nassau County

ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین کی نامزندگی کے بعد کاؤنٹی لیجسلیچر کی جانب سے عادل رحمان ، عاصم ملک اور جسبیر سنگھ کی تقرریوں کی منظوری ، بروس بلیک مین اور چوہدری اکرم کی مبارکباد

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک کی ناساؤنٹی میں پاکستانی اور ساؤتھ ایشین امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات کی اہم عہدوں پر تقرریاں عمل میں آئی ہیں ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیات عادل رحمان اور عاصم ملک کو ناسا کاؤٹی کے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کا بورڈ ممبرز مقرر کردیا گیا ہے ۔ دریں اثناءسکھ امریکن کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیت جسبیر سنگھ کو ناسا کاو¿نٹی ہیومین رائٹس کمشنر مقرر کیا گیا ہے ۔
عادل رحمان، عاصم ملک اور جسبیر سنگھ کی نامزدگی ناساؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین کی جانب سے کی گئی جبکہ ناسا کاؤنٹی لیجسلیچر (قانون ساز اسمبلی )کی جانب سے اُن کی تقرری کی توثیق کی گئی جس کے بعدان کی تقرریوں کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
کاؤنٹی ایگزیکٹو اور لیجسلیٹر سمیت ناساکاؤنٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر اور ایشین امریکن ایڈوائزی بور ڈ کے چئیرمین چوہدری اکرم نے عادل رحمان اور عاصم ملک اور جسبیر سنگھ کو ان کی تقرریوں پر مبارکباد دی ہے اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنا کردار متحرک اور فعال انداز میں ادا کریں گے ۔
عادل رحمان اور عاصم ملک اور جسبیر سنگھ کی جانب سے ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین ، سینئر ایڈوائزر و چئیرمین چوہدری اکرم اور کاؤنٹی لیجسلیچرکا شکرئیہ ادا کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اُن پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اُس پر پورا اترنے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔
پاکستانی و ساؤتھ ایشین امریکن کمیونٹی نیویارک کی جانب سے بھی عادل رحمان اور عاصم ملک اور جسبیر سنگھ کو ان کی تقرریوں پر مبارکباد پیش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کمیونٹی کو ان کی خدمات پر فخر ہے ۔

Adil Rehman and Asim Malik Appointed Advisory Board Members, Jasbir Singh Named Human Rights Commissioner in Nassau County

Related Articles

Back to top button