پاکستان

فارماسسٹ عمر فاروق کو صدمہ ، والدہ کا انتقال

عمر فاروق کی والدہ مرحومہ کی نماز جنازہ جمعہ 28جنوری کو دوپہر ایک بجے ویسٹ چیسٹر مسلم سنٹر میں ادا کی جائے گی

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی سماجی شخصیت فارماسسٹ عمر فاروق کی والدہ انتقال کر گئی ہیں ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ جمعہ 28جنوری کو دوپہر ایک بجے ویسٹ چیسٹر مسلم سنٹر واقع 22بروک فیلڈ ، ماو¿نٹ ورنن، نیویارک (ویسٹ چیسٹر) میں ادا کی جائے گی ۔
فارماسسٹ عمر فاروق کے دوست احباب ، عزیز و اقارب، فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے ارکان اور کمیونٹی کی اہم شخصیات نے عمر فاروق سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔

Pharmacist Umar Farooq mother passes away

Related Articles

Back to top button