اوورسیز پاکستانیز

مسلم لیگ ہاوس نیویارک میں بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کےلئے دعا

لیگی سینیٹر کیپٹن(ر) خالد شاہین بٹ کی والدہ مرحومہ اور چوہدری پرویز اختر اور چوہدری شکیل اختر کے والد چوہدری بشیر مرحوم کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے عہدیداران اور ارکان کے علاوہ کمیونٹی کی اہم شخصیات کی شرکت، سید میر حسین شاہ نظامی چشتی نے خصوصی دعا کروائی
شرکاءکی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی اور درازی عمر کےلئے دعا کے ساتھ ساتھ جمہوریت کےلئے ان کی خدمات کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بانی و سرپرست میاں نواز شریف کی اہلیہ کے لئے یہاں مسلم لیگ ہاو¿س بروکلین(نیویارک) میں خصوصی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں بیگم کلثوم نواز کےلئے صحت عاملہ و عاجلہ کے ساتھ ساتھ ان کی درازی عمر کے لئے دعا کی گئی ۔ تقریب میں مسلم لیگ (ن) یو ایس اے ، نیویارک کے عہدیداران روحیل ڈار، میاں فیاض، عبدالخالق اعوان، احمد جان ،افتخار بٹ ، چوہدری پرویز اختر، راجہ رزاق، امتیاز وڑائچ، چوہدری شکیل اختر ، رفیق تنولی کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی کی اہم شخصیات رانا رمضان ، سعود کھوکھر، ڈاکٹر شفیق،طاہر سندھو،مقبول ملک ،حافظ احمد علی، مرزا شیر بیگسمیت دیگر بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) علماءو مشائخ ونگ یو ایس اے کے صدر اور ضیاءالامت فاو¿نڈیشن امریکہ کے چئیرمین صاحبزادہ پیر سید میر حسین شاہ چشتی نظامی نے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کروائی ۔
روحیل ڈار اور میاں فیاض سمیت لیگی ساتھیوں نے شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا کہ جو دعائیہ تقریب میں شریک ہوئے اور انہوں نے شریف فیملی کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ۔
اسی موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ کی والدہ ماجدہ اورمسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے جنرل سیکرٹری چوہدری پرویز اختر کے والد چوہدری بشیر جن کا گذشتہ دنوں انتقال ہو گیا تھا، کی ارواح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔

Related Articles

Back to top button