اوورسیز پاکستانیز

پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے سے لےکر پارلیمان کو اختیارات کی منتقلی آصف زردای کے کارنامے ہیں ،پی پی پی امریکہ کے زیر اہتمام آصف علی زرداری کی سالگرہ

خالد اعوان کی صدارت میں پارٹی کے زیر اہتمام منائی جانیوالی ورچوئل تقریب میں امریکہ بھر سے پارٹی عہدیداران کی شرکت، آصف علی زرداری کی درازی عمر کےلئے دعا،جمہوری خدمات کو خراج تحسین

ورچوئل تقریب میں امریکہ بھر سے پارٹی عہدیداروںخالد اعوان، میاں بشارت ، سیمی اسد، ظفرچٹھہ، سید شہباز علی ،لیاقت خان ،ملک محمد علی اعوان ،راجہ اسد، فریدہ خان، سلمان ظفر ،عذرا ڈار، ارشد عطاء،عزیز نظامانی ، رانا احمد ، رانا افتخار، زاہدہ بھٹی سمیت دیگر نے آن لائن شرکت کی

نیویارک (اردونیوز )پی پی پی امریکہ کے زیر اہتمام یہاں پارٹی کے کو چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی سالگرہ منائی گئی ۔ خالد اعوان کی صدارت میںپارٹی کے زیر اہتمام ”زوم “ پر منائی جانیوالی ورچوئل تقریب میں امریکہ بھر سے پارٹی عہدیداروں میاں بشارت ، سیمی اسد، ظفرچٹھہ، سید شہباز علی ،راجہ اسد، فریدہ خان، سلمان ظفر ،عذرا ڈار، لیاقت خان ، ارشد عطاء،عزیز نظامانی ، رانا احمد ، ملک محمد علی اعوان ، رانا افتخار، زاہدہ بھٹی سمیت دیگر نے آن لائن شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر چوہدری بدر الدین تھے ۔

پی پی پی امریکہ کے عہدیداران نے آصف علی زرداری کی سالگرہ پر انہیںاور ان کی فیملی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے سے لے کر ایوان صدر سے تمام تر اختیارات ، وزیر اعظم اور پارلیمان کو منتقل کرنا ، آصف زرداری کے بڑے کارناموں میں سے ایک ہیں ۔
پی پی پی امریکہ کے عہدیداروں نے زوم پر ہی آصف علی زرداری کا کیک کاٹا ۔ پی پی پی نیویارک کی فریدہ خان نے آن لائن کیک پیش کرتے ہوئے کاٹا تو ورچوئل میٹنگ میں موجود پارٹی کے دیگر عہدیداران نے ’ہیپی برتھ ڈے ٹو آصف زرداری ‘ بولتے ہوئے پارٹی رہنما کو سالگرہ پر مبارکباد دی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی امریکہ کے عہدیداروںنے کہا کہ آصف علی زرداری نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد جس طرح پارٹی اور قوم کو قیاد ت فراہم کی ، اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ اسی طرح محترمہ شہید کی زندگی میں ، آصف علی زرداری نے جس طرح مصائب و مشکلات کا سامنا کیا ، اس کی مثال بھی نہیں ملتی ۔ وہ ہمیشہ حق و سچ پر رہے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں مرد حق کہا جا تاہے۔ امریکہ میں مقیم پارٹی کے ساتھی دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ، کو چئیرمین آصف علی زرادری کو دراز عمر عطاءفرمائے، ان کا سائیہ ان کی فیملی اور ملک و قوم پر سلامت رکھے ۔

PPP USA, Asif Ali Zardari

 

Related Articles

Back to top button