اوورسیز پاکستانیز

ماہر امراض قلب ڈاکٹرمحمد یوسف سندھو کو صدمہ ، جواں سال بیٹے کا انتقال

بتایا گیا ہے کہ 34سالہ احمد سندھو کو رات کو اپنے گھر پر نیند کے دوران دل کی تکلیف ہوئی اور ان کی حرکت قبل بند ہو گئی جس کی وجہ سے وہ انتقال کر گئے

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات سمیت پاکستان کی اہم سیاسی ، سماجی شخصیات نے ڈاکٹرسندھو سے ان کے جواں سال صاحبزادے کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے

نیوجرسی (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت اور معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹرمحمد یوسف سندھو (ڈاکٹر سندھو)کے جواں سال صاحبزادے احمد سندھو انتقال کر گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ 34سالہ احمد سندھو کو رات کو اپنے گھر پر نیند کے دوران دل کی تکلیف ہوئی اور ان کی اچانک حرکت قبل بند ہو گئی جس کی وجہ سے وہ انتقال کر گئے ۔احمد سندھو مرحوم کی نماز جنازہ بدھ 26فروری کو ایک بجے بعد نماز ظہر ،مسجد مسلم فیڈریشن آف نیوجرسی واقع منٹگمری روڈ ، جرسی سٹی (نیوجرسی) پر ادا کی جائے گی ۔

Address – 530 Montgomery Street, Jersey City, NJ 07302

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی امریکہ بھر میں موجود اہم شخصیات سمیت پاکستان کی اہم سیاسی ، سماجی شخصیات نے ڈاکٹرسندھو سے ان کے جواں سال صاحبزادے کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، درجات بلند فرمائیں اور پسماندگا ن کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔

Dr. Mohammad Sandhu’s son Ahmad Sandhu Passes Away

Related Articles

Back to top button