اوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں اعجاز فرخ کی رہائشگاہ پر30نومبر کو پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس منایا جائیگا

تقریب میں سینئر قائدین سرورچوہدری،مدثرچوہدری،ملک مشتاق ،خالد اعوان، میاں بشارت،شوکت بھٹہ،لطیف ڈالمیا، سلمان ظفر،ڈاکٹرشفیق،بابر اعظم ،خرم شہزاد،ظفر چٹھہ،جہانگیر بٹر،بیگم عفت فرغ،شیراز چوہدری،سیمی اسد سمیت دیگرشریک ہونگے

نیویارک (ارد و نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر قائدین اور ارکان حسب روایت اس سال بھی پارٹی کا یوم تاسیس روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائیں گے ۔اس سلسلے میں پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری اعجاز فرخ کی رہائشگاہ پر یوم تاسیس کی مرکزی تقریب منعقد ہو گی جس کے انعقاد میں پارٹی کے سینئر قائدین سرورچوہدری ، مدثرچوہدری ، ملک مشتاق ،خالد اعوان، میاں بشارت ، شوکت بھٹہ ، لطیف ڈالمیا، سلمان ظفر،ڈاکٹرشفیق ، بابر اعظم ، خرم شہزاد ،ظفر چٹھہ، جہانگیر بٹر، بیگم عفت فرغ، شیراز چوہدری ، سیمی اسد سمیت دیگر کلیدی کردارادا کریں گے ۔ یو تاسیس کی تقریب میں کیک کاٹا جائیگا اور آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا جائیگا۔تقریب میں پارٹی میں اتحاد و اتفاق کے قیام کے ساتھ پارٹی کو امریکہ میں مزید موثراور فعال بنانے کا عزم بھی کیا جائیگا۔چوہدری اعجاز فرخ نے کہا کہ میں اپنے تمام ساتھیوں کی جانب سے پارٹی ارکان کو یوم تاسیس میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یو تاسیس ا س عہد کی تجدید کے ساتھ منائیں گے کہ ہم قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آگے بڑھائیں گے ۔

Pakistan Peoples Party USA’s to celebrate PPP foundation day in New York at the residence of Chaudhry Ijaz Farrukh in New York

Related Articles

Back to top button