امیگریشن نیوزاوورسیز پاکستانیز

پیپلز پارٹی یوتھ ونگ امریکہ کے صدر محب اعظم کی عمرہ ادائیگی کے بعد نیویارک واپسی

محب اعظم کی نیویارک واپسی پر چوہدری جمشید گجر کی قیادت میں دوست احباب اور پیپلز پارٹی کے ساتھیوں نے پرتپاک استقبال کیا

دوست احباب کی جانب سے محب اعظم کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان کی حاضری قبول فرمائیں، محب اعظم کا دوست احباب اور پارٹی ساتھیوں کا شکرئیہ

نیویارک ( اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے ، یوتھ ونگ کے صدر محب اعظم عمہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب سے واپس نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

نیویارک واپس پہنچنے پر جان ایف کے ائیرپورٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے قائمقام صدر چوہدری جمشید گجر نے اپنے ساتھیوں سمیت محب اعظم کا پرتپاک استقبال کیا ۔ چوہدری جمشید گجر کے ساتھ استقبال کرنے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی بروکلین کے صدر مہر محمد افضل ، جنرل سیکرٹری یاسر زمان سمیت دیگر پارٹی ساتھی و کمیونٹی ارکان محسن اولکھ، متین گجر، آفتاب گھمن، شکیل انجم ، عیان گجر ، تصور باجوہ ، رمضان اولکھ شامل تھے ۔

دوست احباب کی جانب سے محب اعظم کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان کی حاضری قبول فرمائیں اور انہیں اور ان کے اہل خانہ کو بے شمار خیر و برکات سے نواز ے ۔

محب اعظم کو ائیرپورٹ پر ہار پہنائے گئے اور پھول پیش کئے گئے ۔ محب اعظم نے چوہدری جمشید گجر سمیت پارٹی کے ساتھیوں اور دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کو اپنے گھر کی حاضری نصیب فرمائے اور خیر و برکات سے نوازے ۔

اہم ترین خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس اے پڑھتے رہیں
اہم ترین ویڈیوز کے لئے محسن ظہیر کے یوٹیب چینل کو سبسکرائب کریں
اہم ترین ویڈیوز کے لئےاردو نیوز یو ایس اے کے یوٹیب چینل کو سبسکرائب کریں

 

Related Articles

Back to top button