پاکستانبین الاقوامی

لانگ آئی لینڈ، نیویارک کی بنگلہ دیشی امریکن کمیونٹی کا شہر یار علی کی بھرپور حمایت کا اعلان

Bangladeshi-American Community Rallies Behind Legislator Candidate Sheharyar Ali

لانگ آئی لینڈ، نیویارک کی بنگلہ دیشی امریکن کمیونٹی کا شہر یار علی کی بھرپور حمایت کا اعلان
بنگلہ دیشی امریکن کمیونٹی قائدین شعیب احمد اور مشیع الرحمان کے زیر اہتمام شہر یار علی کے اعزاز میں ایک بڑے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جو کہ ویلی سٹریم میں ایک بڑے انتخابی جلسے کی صورت میں تبدیل ہو گیا
شہریار علی نے شعیب احمد اور مشیع الرحمان سمیت پوری بنگلہ دیشی امریکن کمیونٹی کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشی امریکن بزرگوں ، بھائیوں اور بہنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا
چوہدری اکرم نے شعیب احمد، مشیع الرحمان ، عادل رحمان، آصف سہیل سمیت بنگلہ دیشی کمیونٹیکا شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ شہر یار علی کی کامیابی سے منتخب ایوانوں کے دروازے مسلم کمیونٹی کے لئے کھل جائیں گے
تقریب سے بنگلہ دیشی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے خصوصی خطاب کے دوران فرداً فرداً شہر یار علی کو چار نومبر کو ہونیوالے الیکشن میں مکمل سپورٹ کا یقین دلایا

نیویارک ( اردونیوز) ویلی سٹریم ، لانگ آئی لینڈ کی بنگلہ دیشی امریکن کمیونٹی نے ناسا کاو¿نٹی کے پاکستانی امریکن امیدوار برائے لیجسلیٹر شہریار علی کی مکمل تائید اور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چار نومبر کو ہونے والے الیکشن میں شہریار علی کے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ۔ اس بات کا اعلان بنگلہ دیشی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان اور کمیونٹی کی اہم و نمائندہ تنظیموں کے قائدین نے مشترکہ طور پر اور یک زبان ہو کر کیا۔
بنگلہ دیشی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیات اور کمیونٹی قائدین شعیب احمد اور مشیع الرحمان کے زیر اہتمام شہر یار علی کے اعزاز میں ایک بڑے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جو کہ ویلی سٹریم میں ایک بڑے انتخابی جلسے کی صورت میں تبدیل ہو گیا ۔ استقبالیہ میں شہریار علی اپنے والد اور ناسا کاو¿نٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم رحمانیہ ، کمیونٹی قائدین عادل رحمان ، آصف سہیل، سید محسن شاہ نقوی اور ناسا کاو¿نٹی آفس ایشین امریکن افئیرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عون نقوی سمیت دیگر کمیونٹی قائدین نے خصوصی شرکت کی ۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔
شعیب احمد اور مشیع الرحمان نے شہریار علی اور چوہدری اکرم کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ویلی سٹریم میں مسلم امریکن کمیونٹی کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو گیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی نمائندگی خود کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہر یار علی اور ان کے والد چوہدری اکرم کو ایک عرصے سے جانتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ شہر یار علی ، کاو¿نٹی میں نمائندگی کے لئے موزوں امیدوار ہیں ۔
شہریار علی نے شعیب احمد اور مشیع الرحمان سمیت پوری بنگلہ دیشی امریکن کمیونٹی کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشی امریکن بزرگوں ، بھائیوں اور بہنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔
چوہدری اکرم نے بھی خطاب کے دوران شعیب احمد، مشیع الرحمان ، عادل رحمان، آصف سہیل سمیت بنگلہ دیشی امریکن کمیونٹی کو سپورٹ پر شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ شہر یار علی کی کامیابی سے منتخب ایوانوں کے دروازے مسلم کمیونٹی کے لئے کھل جائیں گے ۔
تقریب سے بنگلہ دیشی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے خصوصی خطاب کے دوران فرداً فرداً شہر یار علی کو چار نومبر کو ہونیوالے الیکشن میں مکمل سپورٹ کا یقین دلایا ۔ عون نقوی او ر وقاص بٹ نے شرکاءکو 25اکتوبر سے شروع ہو کر دو نومبر تک جاری رہنے والی ارلی ووٹنگ ( وبل از الیکشن ڈے ووٹنگ ) اور چار نومبر کے الیکشن ، پولنگ سٹیشن اور ووٹنگ کے بارے میں اہم معلومات بتائیں ۔
آخر میں شعیب احمد اور مشیع الرحمان کی جانب سے استقبالیہ میں شریک بنگلہ دیشی امریکن کمیونٹی کے تمام ارکان اور بزرگو ں کا شکرئیہ ادا کیا گیا اور ان پر ایک بار پر زور دیا گیا کہ وہ چار نومبر کے الیکشن میں ووٹنگ کو یقینی بنائیں ۔

Bangladeshi-American Community Rallies Behind Legislator Candidate Sheharyar Ali

Related Articles

Back to top button