پاکستانخبریں

کولیشن آف ساؤتھ فلوریڈا مسلم کمیونٹیز کے عشائیہ میں مسلم کمیونٹی قائدین کی خدمات کو خراج تحسین

عشائیہ میں میامی کے مئیر ڈیڈ ڈینیالا لیوائن کاوا ، سابقہ کانگریس وومین ڈیبی موکارسل پاول ، ڈائریکٹر” کولیشن آف ساؤتھ فلوریڈا مسلم کمیونٹیز “ شبیر موٹر والا سمیت اہم شخصیات کی شرکت

فلوریڈا(رپورٹ: مشرف خان ) فلوریڈا میں مسلم امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ’کولیشن آف ساؤتھ فلوریڈا مسلم کمیونٹیز “ کے زیر اہتمام کمیونٹی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک خصوصی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔

عشائیہ میں میامی کے مئیر ڈیڈ ڈینیالا لیوائن کاوا ، سابقہ کانگریس وومین ڈیبی موکارسل پاول ، ڈائریکٹر” کولیشن آف ساؤتھ فلوریڈا مسلم کمیونٹیز “ شبیر موٹر والا، ساؤتھ فلوریڈا کے معروف اٹارنی یاسر بلو، ڈائریکٹر اکنا ریلیف یو ایس اے طاہر اسماعیل ، ڈائریکٹر اسلامک سنٹر آف براورڈ امام بشیر، ساؤتھ فلوریڈا کمیونٹی قائدین محسن جعفر، اشرف عمدانی ، خالد مرزا، ظہور مغل ، محمد شاکر، جمیل رضوی اور دیگر کمیونٹی شخصیات نے شرکت کی ۔

عشائیہ میں مسلم امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ کمیونٹی کو ان کی خدمات پر فخر ہے ۔
تقریب سے خطاب کے دوران امریکی اہم شخصیات کا کہنا تھا کہ فلوریڈا میں مسلم کمیونٹی کی گرانقدر خدمات ہیں ، جن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button