اوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں پاکستانی سفارتخانوں میں وزیر اعظم عمران خان کے پورٹریٹ لگانے کی منفرد تقریب

تحریک انصاف کے عہدیداران نے جب عمران خان کا پورٹریٹ قونصل خانہ کی دیوار پر لگایا تو اس وقت پاکستان اور وزیر اعظم کے حق میں نعرے لگائے گئے

نیویارک (اردو نیوز ) تحریک انصاف یو ایس اے کے قائدین و عہدیداران نے نیویارک میں واقع پاکستان قونصلیٹ اور پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ کی عمارات میں وزیر اعظم عمران خان کے پورٹریٹ لگائے ۔پارٹی عہدیداران کی جانب سے سفارتی حکام سے کہا گیا کہ نیویارک کے پاکستانی سفارتخانے میں جب حسب روایت وزیر اعظم پاکستان (عمران خان ) کے پورٹریٹ لگائے جائیں تو وہ اس موقع پر موجود ہونا چاہیں گے ۔تحریک انصاف کے عہدیداران نے جب عمران خان کا پورٹریٹ قونصل خانہ کی دیوار پر لگایا تو اس وقت پاکستان اور وزیر اعظم کے حق میں نعرے لگائے گئے ۔پارٹی عہدیداران سے مستقبل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی سمیت سفارتی حکام نے بھی ملاقات کی اور پاکستان میں جمہوری طریقے سے انتخابی عمل مکمل ہونے پر مبارکباد دی ۔

Related Articles

Back to top button