امیگریشن نیوزپاکستان

ٹرمپ انتظامیہ کا ہونڈورس اور نکارا گوا کے50ہزار امیگرنٹس کا عارضی امیگریشن سٹیٹسTPS ختم کرنے کا اعلان

Trump Administration Ends TPS for Honduras, Nicaragua, Putting 50,000 Immigrants at Risk

ٹرمپ انتظامیہ افغانستان، وینزویلا، کیمرون، نیپال، ہیٹی، ہونڈوراس اور نکاراگوا جیسے ممالک کے لیے ٹی پی ایس سٹیٹس ختم کر چکی ہے، جس سے اندازاً چھ لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں
ٹرمپ انتظامیہ اس اقدام کو واپس لے اور کانگریس مستقل قانونی راستے فراہم کرے تاکہ ہمارے خاندان محفوظ، معیشت مستحکم اور کمیونٹیز مضبوط رہیں، نیویارک امیگریشن کولیشن

نیویارک (محسن ظہیرسے)یو ایس ڈیپارٹمنٹ آ ف ہوم لینڈ سیکورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوئم نے اعلان کیا ہے کہ ہونڈوراس اور نکاراگوا کے امریکہ میں مقیم امیگرنٹس کے لیے عارضی تحفظ کی حیثیت (ٹی پی ایس ۔TPS)سٹیٹس 5 ستمبر 2025 سے ختم کر دی جائے گا۔ اس فیصلے کے بعدامریکہ میں مقیم 60ہزار زائد ہونڈوران اور نکاراگوکے امیگرنٹس، اپنی قانونی حیثیت، ورک پرمٹ اورڈیپورٹیشن سے تحفظ کے حق سے محروم ہو جائیں گے۔
یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں موجودہ انتظامیہ کی جانب سے ”ٹی پی ایس “ پالیسی کے خلاف تازہ ترین اقدام ہے۔ جنوری 2025 سے اب تک ٹرمپ انتظامیہ افغانستان، وینزویلا، کیمرون، نیپال، ہیٹی، ہونڈوراس اور نکاراگوا جیسے ممالک کے لیے ٹی پی ایس سٹیٹس ختم کر چکی ہے، جس سے اندازاً چھ لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
نیویارک امیگریشن کولیشن کے صدر مراد عوادہ نے اس فیصلے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ شعوری طور پر ان افراد سے قانونی حیثیت چھین رہی ہے جنہوں نے برسوں سے امریکہ میں زندگی گزاری، کام کیا اور قانونی تقاضے پورے کیے۔ یہ فیصلہ لاکھوں خاندانوں کی زندگیوں کو شدید متاثر کر ے گا، کمیونٹیز کو غیر مستحکم کرے گا اور نیویارک جیسے شہروں میں ہزاروں تارکینِ وطن کو قانونی غیر یقینی میں دھکیل دے گا۔ اب یہ لوگ یا تو اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوں گے یا ا±ن ممالک واپس بھیج دیے جائیں گے جو اب بھی غیر محفوظ ہیں۔
مراد عوادہ نے مطالبہ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ اس اقدام کو واپس لے اور کانگریس مستقل قانونی راستے فراہم کرے تاکہ ہمارے خاندان محفوظ، معیشت مستحکم اور کمیونٹیز مضبوط رہیں۔یو ایس کانگریس وومین ایوٹ کلارک سمیت ڈیموکریٹ ارکان کانگریس کی جانب سے بھی ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام کی مخالفت کی جا رہی ہے

Trump Administration Ends TPS for Honduras, Nicaragua, Putting 50,000 Immigrants at Risk

Related Articles

Back to top button