اوورسیز پاکستانیزخبریں

نیویارک میں ’پاکولی ‘ اور ’سی ڈی آر ایس ‘کے زیر اہتمام پاکستان کے سیلاب متاثرین کےلئے فنڈ ریزنگ ڈنر

جب آپ انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اور ضرورت مندوں کے لیے مواقع پیدا کرتے ہیں تو خدا آپ کے لیے نئے راستے کھول دیتا ہے، پاکولی

نیویارک میں ’پاکولی ‘ اور ’سی ڈی آر ایس ‘کے زیر اہتمام پاکستان کے سیلاب متاثرین کےلئے فنڈ ریزنگ ڈنر
فنڈ ریزنگ سی ڈی آر ایس کی جانب سے پاکستان میں سیلاب کے متاثرین کے لئے کی جانیوالی امدادی سرگرمیوں کو سپورٹ کرنے کے لئے کیا گیا سی ڈی آر ایس کے ٹاڈ شےکی خصوصی شرکت
تقریب کے اہتمام میں ”پاکولی “ کے صدرشیخ توقیر الحق ، سینئر نائب صدر صفدر قریشی ،جنرل سیکرٹری محمد آدم اعظم ، نائب صدر شاہد رانجھا، نائب صدر ارشد حسین ، صدر یوتھ ونگ ایلسا مسعود نے خصوصی کردار ادا کیا
جب آپ انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اور ضرورت مندوں کے لیے مواقع پیدا کرتے ہیں تو خدا آپ کے لیے نئے راستے کھول دیتا ہے، پاکولی کا کمیونٹی کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن پر زور

نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم اور نمائندہ تنظیم ”پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ “ ( پاکولی) اور پاکستان میں آفت زدہ علاقوںاور متاثرین کے کے لئے گذشتہ 20سالوں سے معروف امریکہ خدمتگار ٹاڈ شے کی قیادت میں خدمات انجام دینے والی ”سی ڈی آر ایس“ (CDRS) کے زیر اہتمام ، نیویارک میں ایک فنڈ ریزنگ ڈنر ہوا۔ یہ فنڈ ریزنگ سی ڈی آر ایس کی جانب سے پاکستان میں کچھ عرصہ قبل آنے والے سیلاب کے متاثرین کے لئے کی جانیوالی امدادی سرگرمیوں کو سپورٹ کرنے کے لئے کیا گیا ۔ تقریب میں ”سی ڈی آر ایس“ کے بانی و سربارہ ٹاڈ شے خصوصی طور پر پاکستان سے شریک ہوئے ۔
تقریب کے اہتمام میں ”پاکولی “ کے صدرشیخ توقیر الحق ، سینئر نائب صدر صفدر قریشی ،جنرل سیکرٹری محمد آدم اعظم ، نائب صدر شاہد رانجھا، نائب صدر ارشد حسین ، صدر یوتھ ونگ ایلسا مسعود نے خصوصی کردار ادا کیا ۔تقریب میں معروف اسلامک سکالر مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی نے خصوصی مقرر کے طور پر شرکت کی اور قرآن و سنت کی روشنی میں مشکلات کے شکار افراد کی مدد کے فرائض ، اہمیت اور اجر عظیم کے بارے میں دینی تعلیمات اور احکامات کے اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی ۔
تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم تنظیم ”اے پی پیک “ کے صدر ڈاکٹر اعجاز احمد سمیت کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز اللہ تعالیٰ کے پاک نام و کلام اور بار گاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کرکے کیا گیا جس کے بعد امریکہ اور پاکستان کے قومی ترانے گائے گئے ۔ نظامت کے فرائض پاکولی کے جنرل سیکرٹری محمد آدم اعظم نے ادا کئے۔ پاکولی کے بانی بشیر قمر جو کہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئے ہوئے ہیں، کی جانب سے پاکولی کے عہدیداران نے شرکاءکو خوش آمدید کہا ۔
پاکولی کے صدر شیخ توقیر الحق نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہم سب کا اخلاقی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ “جب آپ انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اور ضرورت مندوں کے لیے مواقع پیدا کرتے ہیں تو خدا آپ کے لیے نئے راستے کھول دیتا ہے۔” انہوں نے اعلان کیا کہ پاکولی اور سی ڈی آر ایس مل کر امدادی مہم کو مزید آگے بڑھائیں گے۔
سی ڈی آر ایس کے چئیرمین مسٹر ٹاڈ شے نے پاکستان سے اپنی گہری محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “میرا دل پاکستان کے لیے دھڑکتا ہے، اور میں گزشتہ بیس سال سے پاکستان میں مختلف فلاحی منصوبوں، مظلوم انسانیت کےلئے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ پر کام کر رہا ہوں۔” انہوں نے بتایا کہ تنظیم نہ صرف انسانوں بلکہ بے سہارا جانوروں کے لیے بھی پناہ گاہوں کا قیام کر رہی ہے۔ٹاڈ شے نے بتایا کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کو ابھی بھی بہت مدد کی ضرورت ہے ، سرد موسم میں ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ۔ دکھی انسانیت کی مدد میں حسب روایت پاکستانی امریکن اپنا حصہ بڑھ چڑھ کر ڈالیں ۔
تقریب میں ”اے پی پیک “ کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد، فورتھ پیلر کے صدر فاروق مرزا، فلم پروڈیوسر سلمان بٹ، موسیقی کے فروغ کے لیے سرگرم عارف خان، اور معروف میڈیا شخصیات سمیت مختلف کمیونٹی رہنماو¿ں نے شرکت کی۔صفدر ہمایوں قریشی ، محمد آدم اعظم ، شاہد رانجھا نے کہا کہ تقریب ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت سے محبت کی خوبصورت مثال تھی، جس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے مختلف طبقات، خواتین، نوجوانوں، بچوں اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔
فنڈ ریزنگ کے دوران معروف آرٹسٹ نادرہ نے اپنی دو قیمتی پینٹنگز بغیر کسی معاوضے کے عطیہ کیں، جن کی تمام آمدنی سیلاب متاثرین کے لیے وقف کر دی گئی۔
پاکولی کے نائب صدر شاہد رانجھا نے شرکاءکا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب اس بات کی روشن مثال تھی کہ سمندر پار پاکستانی اپنی سرزمین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، اور ان کی محبت اور جذبہ خدمت پاکستان کے لیے امید کی نئی کرن ہے۔تقریب میں روایتی پاکستانی کھانوں اور قومی نغموں سے ماحول پرجوش ہو گیا۔ قرة العین نے اپنی خوبصورت آواز میں ملی نغمے پیش کیے، جن پر شرکاءنے پاکستان اور امریکہ کے جھنڈے لہرائے۔اختتام پر تمام شرکاءنے قومی نغمہ ”یہ دوستی ہم نہیں چھوڑیں گے“گاکر یکجہتی اور بھائی چارے کا مظاہرہ کیا۔آخر میں پاکولی کے صدر شیخ توقیر الحق نے اعلان کیا کہ تنظیم آئندہ بھی کمیونٹی اور انسانیت کی خدمت کے لیے نئے منصوبے متعارف کرائے گی۔

Fundraising Dinner in New York by PACOLI and CDRS for Pakistan Flood Victims

A fundraising dinner was held in New York under the joint organization of PACOLI and CDRS to support relief efforts for Pakistan’s flood victims. The fundraiser aimed to assist CDRS’s ongoing humanitarian activities for communities affected by devastating floods in Pakistan. Todd Shea of CDRS attended the event as a special guest.

The successful event was made possible through the dedicated efforts of PACOLI President Sheikh Toqeer-ul-Haq, Senior Vice President Safdar Qureshi, General Secretary Muhammad Adam Azam, Vice President Shahid Ranjha, Vice President Arshad Hussain, and Youth Wing President Ailsa Masood, who played key roles in organizing the program.

PACOLI emphasized that when you serve humanity and create opportunities for those in need, God opens new paths for you. The organization urged the community to continue supporting flood victims in every possible way.

 

Related Articles

Back to top button