اوورسیز پاکستانیز

چئیرمین بروکلین میلہ راجہ ساجد کا بروکلین مرچنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے اعزا زمیں عشائیہ

راجہ ساجد کے عشائیہ میں مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جاوید خان، عزیز بٹ اور چوہدری پرویز اختر کی شرکت، بروکلین میلے کو عظیم الشان انداز میں منائیں گے

نیویارک (اردونیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ممتاز سماجی شخصیت اور کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین (نیویارک ) پر جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں ہونیوالے بروکلین میلے کے چئیرمین راجہ ساجد کی جانب سے پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران جاوید خان، عزیزبٹ اور چوہدری پرویز اختر کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔ برونکس(نیویارک) میں دئیے جانے والے عشائیہ میں راجہ ساجد کے ہمراہ ان کے بھائی راجہ ظفر ، راجہ رضوان ، راجہ عامر ، راجہ محسن ، یاسین بھٹی سمیت دیگر عزیز و اقارب بھی موجود تھے ۔

راجہ ساجد نے جاوید خان، عزیز بٹ اور پرویز اختر کو برونکس میں خوش آمدید کہا اور ان کا انہیں ایک بار پھر بروکلین میلہ کےلئے چئیرمین منتخب کرنے پر شکرئیہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ اس سال جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں بروکلین میلہ 20اگست کو ہوگا۔

Raja Sajid, Brooklyn Merchants Association
Raja Sajid, Brooklyn Merchants Association

 

عشائیہ کے دوران میلے کو کامیاب اور عظیم الشان انداز میں منانے کے سلسلے میں اہم صلاح و مشورے کئے گئے ۔ بروکلین میلہ کمیٹی اور پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پاکستان کے77ویںیوم آزادی کے سلسلے میں منعقد ہونیوالے بروکلین میلے کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے میلہ کمیٹی کاشانہ بشانہ ساتھ دیں ۔

 

کیا آپ چھوٹے کاروبار کے مالک ہیں یا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ؟ اسمال بزنس سروسِس آپ کی مد د کے لیے حاضرِ ہے!

 

 

Raja Sajid, Chairman Brooklyn Mela 2023
Brooklyn Mela 2023

Related Articles

Back to top button