نیویارک میں کار انشورنس مہنگی، ایک لاکھ سے زائد شہریوں کا قانون سازوں سے اخراجات کم کرنے کا مطالبہ
Over 112,000 New Yorkers Urge Lawmakers to Cut Auto Insurance Costs Amid Rising Premiums
اعداد و شمار کے مطابق نیویارک میں ڈرائیورز سالانہ تقریباً 4,000 ڈالر کار انشورنس پر خرچ کرتے ہیں، جو کئی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں تقریباً دگنا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی بڑی وجہ انشورنس فراڈ، جعلی حادثات اور قانونی نظام کا غلط استعمال ہے۔
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹیٹ کے ایک لاکھ سے زائد شہریوں نے قانون سازوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایسے قانونی اقدام کریں کہ جن سے نیویارک سٹیٹ میں آٹو انشورنس ریٹس جو کہ حد سے زیادہ بڑھ رہے ہیں، میں کمی کی جائے ۔ اس سلسلے میں ایک لاکھ سے زائد نیویارکرز نے باقاعدہ طور پر ریاستی قانون سازوں کو اپنا تحریری مطالبہ ارسال کیا ہے ۔
نیویارک میں آٹو انشورنس ریٹس میں کمی کے لئے ایڈوکیسی کرنے والی تنطیم ”سٹیزنز فار افورڈیبل ریٹس “(Citizens for Affordable Rates )کے مطابق فروری میں شروع ہونے والی مہم کے بعد اب تک 1,12,000 سے زائد پیغامات ریاستی سینیٹ اور اسمبلی کے اراکین کو بھیجے جا چکے ہیں۔ ان میں ایک لاکھ سے زیادہ ای میلز اور دس ہزار سے زائد فون کالز شامل ہیں، جبکہ آئندہ دنوں میں اس تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق نیویارک میں ڈرائیورز سالانہ تقریباً 4چار ہزارڈالر کار انشورنس پر خرچ کرتے ہیں، جو کئی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں تقریباً دگنا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی بڑی وجہ انشورنس فراڈ، جعلی حادثات اور قانونی نظام کا غلط استعمال ہے۔
تنظیم کے ترجمان مسٹر ہوزے بیون نے کہا کہ نیویارک کے عوام محنت سے کمائی کرتے ہیں اور انہیں ایک خراب نظام کا بوجھ برداشت نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں پیغامات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ عوام انشورنس فراڈ کے خلاف کارروائی، اخراجات میں کمی اور بچت براہ راست شہریوں تک پہنچانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
یہ عوامی دباو¿ گورنر کیتھی ہوکلکے اس منصوبے کی حمایت میں بھی سامنے آیا ہے، جس کا مقصد انشورنس فراڈ اور قانونی بدعنوانیوں کو ختم کر کے انشورنس کی قیمتیں کم کرنا ہے۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق 86 فیصد نیویارکرز گورنر کے اس منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مو¿ثر قانون سازی کی گئی تو نہ صرف انشورنس کی قیمتوں میں کمی آئے گی بلکہ عام شہریوں اور چھوٹے کاروباروں کو بھی مالی ریلیف ملے گا۔
ALBANY—After roughly one month of sustained grassroots advocacy, Citizens for Affordable Rates today announced a surge of engagement from across New York State, with more than 112,000 messages sent to state lawmakers demanding action to lower car insurance costs and return money to drivers.
Since launching this affordability campaign in February, New Yorkers have sent 102,466 emails and made 10,080 phone calls to Senate and Assembly members – bringing the current total to 112,546 constituent contacts. The number of calls and emails is expected to increase by thousands more in the latest reporting update later this week.
New York drivers currently pay about $4,000 per year for auto insurance – nearly double what drivers in many other states pay. Experts widely agree these high costs are fueled by rampant insurance fraud, including staged car accidents and exploitation of the legal system.
“New Yorkers work hard for their money and they shouldn’t be forced to pay hundreds of extra dollars every year to prop up a broken system,” said José Bayona, spokesperson for Citizens for Affordable Rates. “More than 112,000 messages from New Yorkers are delivering a clear mandate to lawmakers: crack down on fraud and abuse, lower costs, and ensure the savings are returned directly to drivers and small businesses where they belong.”
The groundswell of outreach reflects overwhelming public support for Governor Hochul’s proposal to tackle the root causes of rising premiums – including insurance fraud and legal abuse – while ensuring that savings generated by reforms are returned directly to consumers and small businesses. A recent poll found 86% of New Yorkers are in favor of the Governor’s plan to lower car insurance costs.



