اوورسیز پاکستانیز

مسجد خضریٰ نیویارک کے بانی کوثر چشتی کو صدمہ، اہلیہ کا انتقال

پاکستانی امریکن کمیونٹی ، علماءکرام ، نعت خوانان سمیت دیگر کا کوثر چشتی سے اظہار تعزیت

نیویارک (اردونیوز ) مسجد خضریٰ کوینز کے بانی و مشہور نعت گو شاعر کوثر شاہنواز چشتی کی اہلیہ لانگ آئی لینڈ کے مقامی ہسپتال میں جمعرات کو انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ دو ہفتے سے شدید علیل تھیں اور زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا تھیں ۔ جمعرات کو وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔

مرحومہ کی نماز جنازہ مسجد فیضان مدینہ لانگ آئی لینڈ میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی جس کے بعد مرحومہ کو لانگ آئی لینڈ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی کے علماءکرام ،امام صاحب، نعت ، ثناءو منقبت خوانان نے کوثر شاہنواز چشتی سے ان کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں۔

Kausar Chishti New York

اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button