پاکستانبین الاقوامی

امریکی کانگریس کی سابق سپیکر نینسی پلوسی کا آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

سپیکر نینسی پلوسی کی جانب سے آئندہ الیکشن نہ لڑنے کے اعلان کے بعد ڈیموکریٹ پارٹی قائدین کی جانب سے ان کی سیاسی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا

امریکی کانگریس کی سابق سپیکر نینسی پلوسی کا آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا اعلان
سپیکر نینسی پلوسی کی جانب سے آئندہ الیکشن نہ لڑنے کے اعلان کے بعد ڈیموکریٹ پارٹی قائدین کی جانب سے ان کی سیاسی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا

نیویارک ( اردو نیوز) امریکی کانگریس کی سابق سپیکر نینسی پلوسی نے یو ایس ایوان نمائندگان ( کانگریس ) کا آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ نینسی پلوسی کا شمار ڈیموکریٹ پارٹی کی اہم اور سینئر ترین قائدین میں ہوتا ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں انہوں نے ایوان نمائندگان میں سپیکر کی حیثیت سے فرائض انجام دئیے اور بڑے سیاسی چیلنجوں سے نبرد آزما ہوئیں ۔


سپیکر پلوسی کی جانب سے آئندہ الیکشن نہ لڑنے کے اعلان کے بعد ڈیموکریٹ پارٹی قائدین کی جانب سے ان کی سیاسی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ ڈیموکریٹ پارٹی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔
واضح رہے کہ یو ایس کانگریس کے مڈ ٹرم الیکشن آئندہ سال 2026میں ہونگے ۔اس وقت کانگریس کے دونوں ایوانوں میں ریپبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے ۔ ڈیموکریٹ پارٹی ایوان نمائندگان اور یو ایس سینٹ دونوں ایوانوں میں اپنی برتری واپس حاصل کرنا چاہتی ہے ۔

Former U.S. House Speaker Nancy Pelosi has announced that she will not seek re-election to the U.S. House of Representatives.

Pelosi, one of the most senior and influential leaders of the Democratic Party, played a pivotal role during former President Donald Trump’s first term, leading the House as Speaker and steering her party through some of the most challenging political moments in recent history.

Following her announcement, Democratic Party leaders praised Pelosi’s decades of public service, describing her as a trailblazer and a symbol of dedication to democratic values and governance. They said her contributions will be remembered and honored within the party for generations.

It is worth noting that the U.S. congressional midterm elections are scheduled to take place in 2026. Currently, the Republican Party holds a majority in both chambers of Congress, while the Democrats aim to regain control of the House of Representatives and the U.S. Senate in the next election.

Related Articles

Back to top button