اوورسیز پاکستانیز

احمد نواز واہلہ ،اعجاز احمد شاہد کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر کلیم امام کو مبارکباد، کیپٹن عارف نواز کی خدمات بھی قابل ستائش رہیں

سوئٹزرلینڈ ، نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان کے سوئٹزر لینڈ میں اعزازی قونصل جنرل و سوئس پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت احمد نواز واہلہ ،پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیات اعجاز احمد شاہد،چوہدری محمد رزاق ،چوہدری شفیق وریا (سیالکوٹ) نے ڈاکٹر کلیم امام کو انسپکٹر جنرل پنجاب مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کلیم امام ایک پروفیشنل پولیس آفیسرہیں جن کا کیرئیر پیشہ وارانہ امور بطریق احسن اور کامیابی سے ادا کرنے پر محیط ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران دور میں ان جیسے پولیس آفیسر کی بطور آئی جی پنجاب تقرری ایک اچھا اور موزوں ترین فیصلہ ہے ۔
احمد نواز واہلہ اور اعجاز احمد شاہد نے مزید کہا کہ پوری امید ہے کہ ڈاکٹر کلیم امام اپنے فرائض بطریق احسن ادا کریں گے اور صوبے میں نہ صر ف امن و امان کو یقینی بنائیں گے بلکہ صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔
احمد نواز واہلہ نے کہا کہ ہم سبکدوش ہونیوالے انسپکٹر جنرل پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے بھی اپنے پورے دور میں صوبے میںامن و امان اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنا ہر ممکن کردار اداکیا ۔ ان کے دورے میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو بہتر سے بہترین بنانے کےلئے جو اقدام کئے گئے وہ بھی قابل تحسین ہیں ۔

Related Articles

Back to top button