امریکی ریپبلکن سینیٹر کا دوہری شہریت ختم کرنے کا بل پیش کرنے کا اعلان
ہر امریکی شہری جس کے پاس کسی دوسرے ملک کی شہریت ہو، اُسے دونوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو، سینیٹر برنی مورینو
واشنگٹن (اردونیوز)امریکی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن سینیٹر برنی مورینو نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی سینٹ میں ایک بل پیش کرنے جا رہے ہیں کہ جس کے تحت ہر امریکی شہری جس کے پاس کسی دوسرے ملک کی شہریت ہو، اسے دونوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ یہ مجوزہ قانون یہ بھی لازمی قرار دے گا کہ اگر کوئی امریکی شہری مستقبل میں کسی دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرنا چاہے تو اسے اپنی امریکی شہریت خود بخود ترک کرنا پڑے گی۔
It was an honor to pledge an Oath of Allegiance to the United States of America and ONLY to the United States of America.
America First and America Only. It’s time to end dual citizenship for good.https://t.co/acSU52BrAs
— Bernie Moreno (@berniemoreno) December 1, 2025
سینیٹر برنی مورینو، جو کولمبیا میں پیدا ہوئے تھے اور بعد ازاں اپنی کولمبیا کی شہریت ترک کر چکے ہیں، نے فاکس نیوز ڈیجیٹل سے گفتگو میں کہا کہ میری زندگی کے سب سے بڑے اعزازات میں سے ایک لمحہ وہ تھا جب میں 18 سال کی عمر میں امریکی شہری بنا۔ یہ وہ پہلا موقع تھا جب میں ایسا کر سکتا تھا۔“
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے وفاداری کا حلف اٹھانا، اور صرف امریکہ سے وفاداری کا حلف اٹھانا، میرے لیے ایک اعزاز تھا۔ امریکی شہری ہونا ایک اعزاز اور ایک ذمہ داری ہے اور اگر آپ امریکی بننا چاہتے ہیں تو یہ ’سب کچھ یا کچھ نہیں‘ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ دوہری شہریت کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا جائے۔اس مجوزہ قانون کے بعد دوہری شہریت رکھنے والے لاکھوں افراد متاثر ہوسکتے ہیں، جبکہ قانونی و آئینی حلقوں میں اس تجویز پر بحث شروع ہو گئی ہے۔
GOP Senator Bernie Moreno Moves to End Dual Citizenship: “America First, America Only”
For latest and updated News – Visit Urdu News USA



