بالعموم ’اپنا‘ کی جانب سے پاکستان کے سیاسی معاملات میں بطور ’اپنا ‘ تنظیم تبصرے نہیں کئے جاتے ۔ یہی وجہ ہے کہ ’اپنا‘ کی جانب سے عمران خان کے حوالے سے ایکس پوسٹ سب کے لئے حیران کن توجہ کا باعث بنی
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) پاکستانی امریکن ڈاکٹرز کی نمائندہ تنظیم ’ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز آف نارتھ امریکہ ‘ (اپنا۔APPNA) کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی بینائی اور صحت کے مسلہ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور اس مسلہ کو انسانی بنیادوں پر ڈیل کرتے ہوئے عمران خان کو بینائی سمیت صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔
URGENT HUMANITARIAN APPEAL FOR IMRAN KHAN’S MEDICAL CARE
As physicians, our professional identity has always been grounded in compassion and service. We donate corneas to restore vision, fundraise to build hospitals, and support access to care for underserved communities. Service…— Assoc. of Pakistani Physicians of North America (@APPNA) February 16, 2026
’اپنا‘ کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس ‘ پر پوسٹکی گئی ایک پوسٹ میں کہا گیا :
”عمران خان کی طبی نگہداشت کے لیے فوری انسانی اپیل
۔۔۔
بطور معالجین، ہماری پیشہ ورانہ شناخت ہمیشہ ہمدردی اور خدمت پر مبنی رہی ہے۔ ہم بینائی بحال کرنے کے لیے قرنیے عطیہ کرتے ہیں، ہسپتالوں کی تعمیر کے لیے چندہ جمع کرتے ہیں، اور محروم طبقات تک علاج کی سہولتوں کی فراہمی میں معاونت کرتے ہیں۔ انسانیت کی خدمت ہمارے کام کا بنیادی جوہر ہے۔
رپورٹس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، جن میں ان کی فلاح و بہبود کو متاثر کرنے والے ممکنہ طبی مسائل کا ذکر شامل ہے۔ ہم ایک آفاقی اصول کی توثیق کرتے ہیں: ہر انسان بروقت، مناسب اور سائنسی شواہد پر مبنی طبی نگہداشت کا حق رکھتا ہے۔
بطور ڈاکٹرز، ہم سمجھتے ہیں کہ مناسب طبی معائنہ اور علاج تک رسائی ایک بنیادی انسانی حق ہے۔ ہماری یہ مو¿قف کسی بھی ایسے فرد کے لیے یکساں ہوگا جس کی صحت خطرے میں ہو سکتی ہو۔
اگر مناسب اور قانونی طور پر اجازت دی جائے تو ہماری تنظیم کے اراکین اخلاقی اور قانونی معیارات کے مطابق ہر ممکن پیشہ ورانہ تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔
ایسے مواقع پر ہمیں سب سے پہلے اپنی شناخت یاد رکھنی چاہیے — ہم معالج ہیں۔ ہمارا حلف ہمیں رائے سے پہلے ہمدردی، نظریے سے پہلے انسانیت، اور فیصلے سے پہلے نگہداشت کا درس دیتا ہے۔“
بالعموم ’اپنا‘ کی جانب سے پاکستان کے سیاسی معاملات میں بطور ’اپنا ‘ تنظیم تبصرے نہیں کئے جاتے ۔ یہی وجہ ہے کہ ’اپنا‘ کی جانب سے عمران خان کے حوالے سے ایکس پوسٹ سب کے لئے حیران کن توجہ کا باعث بنی ۔ تاہم اس پوسٹ کے حوالے سے اب یہ معلومات سامنے آرہی ہے کہ اپنا میں ارکان کے ایک گروپ کی جانب سے بڑا دباو¿ تھا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے اپنا کی جانب سے بیان جاری کیا جائے جس کے بعد اپنا سنٹرل کی قیادت کی جانب سے ایکس (ٹوئٹر) پر بیان پوسٹ کیا گیا جس سے ایک طرف جو گروپ چاہتا تھا کہ اپنا ایسے بیان دے ، وہ تو خوش ہو گیا لیکن ایک گروپ ایسا بھی ہے کہ جو ایسے بیان اور پوسٹ کے حق میں نہیں تھے اور وہ اس پوسٹ سے خوش نہیں ہیں ۔ اپنا کی قیادت کا کہنا ہے کہ ایکس پر پوسٹ کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر اور متوازن انداز میں پوسٹ کیا گیا ہے ۔
Association of Pakistani Physicians of North America (APPNA) Urges Humanitarian Medical Care for Imran Khan, Cites Vision and Health Concerns



