اوورسیز پاکستانیزپاکستان

مسلم ڈے پریڈ نیویارک کے سعید اختر انتقال کر گئے

سعید اختر گذشتہ ایک عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ، کمیونٹی کا اظہار تعزیت

نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت، مسلم ڈے پریڈ کے سابق فنانس سیکرٹری ، پاکستان لیگ آف امریکہ کے سابق ڈائریکٹر ، سابق سینئر کمیرہ مین پی ٹی وی سعید اختر ، نیویارک میں انتقال کر گئے ۔سعید اختر ایک عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔چند روز قبل ان کا بلڈ پریشر کم ہو گیا جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال میں داخل کروادیا گیا جہاں دو سے تین ن زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔

سعید اختر مرحوم کی نماز جنازہ مسجد الامان ، فور بیل سٹریٹ بروکلین میں 29ستمبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر ایک بجے ادا کی جائے گی ۔جس کے بعد انہیں نیوجرسی کے قبرستان میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔ مرحوم کے پسماندگان میں تین بیٹے اور ایک بیٹی کے علاوہ بیوہ شامل ہیں ۔ سعید اختر مرحوم کی بیوہ روبینہ سعید بھی شدید علیل ہیں اور نگہداشت سنٹر میں زیر علاج ہیں ۔

مسلم ڈے پریڈ کے عین الحق، میاں فیاض ، میاں شبیر گل، اٹارنی فارس فیاض،طاہر خان سمیت کمیونٹی قائدین اجمل چوہدری ، ظفر سپرا، ڈاکٹر خالد لقمان ، تاج اکبر خان ، مفتی منیر اخون ، یاسر قاضی ، محسن ظہیرن، اسد چوہدری ،نے سعید اختر کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

 

اردو نیوز یو ایس اے

 

Related Articles

Back to top button