اوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں پاکستانی میاں بیوی سعید خان اور فرزانہ باجی کا یکے بعد دیگرے انتقال

پاکستانی کمیونٹی کے یہ دونوں ارکان جو کہ کمیونٹی میں سماجی حلقوں میں ہر دلعزیز تھے، دنوں میں نہ صرف ایک دوسرے سے بلکہ کمیونٹی سے بھی چند دنوں میں ، ہمیشہ کے لئے بچھڑ گئے

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی لانگ آئی لینڈ (نیویارک) کی معروف سماجی شخصیات سعید خان اور ان کی اہلیہ فرزانہ باجی محض چند روز کے وقفے سے یکے بعد دیگرے انتقال کر گئے ۔سعید خان جو کہ پیشے کے اعتبار سے اکاونٹنٹ تھے ، کا گذشتہ ہفتے انتقال ہو ا۔انتقال سے کچھ روز قبل ان کی طبیعت خراب ہوئی اور اس دوران ان کی اہلیہ فرزانہ باجی بھی علیل ہو گئیں ۔ چھ اپریل کو سعید خان، عمر 65سال سے زائد، ہسپتال میں انتقال کر گئے جبکہ ان کی اہلیہ فرزانہ باجی گیارہ اپریل کو انتقال کر گئیں ۔ یوں برسوں ساتھ رہنے والے پاکستانی کمیونٹی کے یہ دونوں ارکان جو کہ کمیونٹی میں سماجی حلقوں میں ہر دلعزیز تھے، دنوں میں نہ صرف ایک دوسرے سے بلکہ کمیونٹی سے بھی چند دنوں میں ، ہمیشہ کے لئے بچھڑ گئے ۔
سعید خان اور فرزانہ خان کے پسماندگان میں ایک بیٹا شامل ہے ۔ دونوں کا تعلق لاہور سے تھا اور گذشتہ چالیس سال سے امریکہ میںمقیم تھے ۔

Related Articles

Back to top button