اوورسیز پاکستانیزبین الاقوامی

سلیم بریار کی نیویارک آمد، فرحان رفیع کا استقبالیہ

ملک فرحان رفیع کی جانب سے سلیم بریار کے اعزاز میں یہاں ظہرانہ، کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مقامی شخصیات نے شرکت کی

نیویارک (اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے سینئر نائب صدر، ٹیلن سپورٹس ،ٹیلن ٹی وی چینل کے چئیرمین اور پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت سلیم بریار نجی دورہ پر نیویارک پہنچ گئے ہیں ۔ یہاں آمد پر ان کے عزیز و اقارب نے ان کا پرتپا ک استقبال کیا ۔
نیویارک میں ملک فرحان رفیع کی جانب سے سلیم بریار کے اعزاز میں یہاں ظہرانہ دیا گیا جس میں شیخ سہیل سمیت کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مقامی شخصیات نے شرکت کی۔ انہوں نے سلیم بریار کو نیویارک آمد پر خوش آمدید کہا ۔سلیم بریار نے غیر رسمی بات چیت کے دوران پاکستان کے مجموعی سیاسی و معاشی حالات پر اپنا نکتہ نظر بیان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک آمد پر دوست احباب کی جانب سے ان کی جو پذیرائی کی گئی ہے، وہ اس پر بے حد مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ، ملک و قوم کا سرمائیہ ہیں ، جن کی خدمات پر پوری قوم کو فخر ہے ۔

Related Articles

Back to top button