اوورسیز پاکستانیزخبریں

سلمان خان اور کترینا کیف کا دبنگ شو

دبنگ شو کے دوران تمام وقت شائقین ڈانس، میوزک،قہقوں اور بالی وڈ سٹارز کے نت نئے اندازوں سے محظوظ اور لطف اندوز ہوتے رہیں گے

نیوجرسی (اردو نیوز ) بالی وڈ کے سپر ڈبر ہٹ فلم سٹارز سلمان خان اور کترینہ کیف کا دبنگ شو سات جولائی کو پروڈینشل سینٹر ، نیوجرسی میں ہوگا۔ شو کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس میں سلمان خان اور کترینہ کیف اپنے ساتھی فنکاروں کے ساتھ سٹیٹ آف دی آرٹ طرز پر بنائے گئے سٹیج پر اپنی تاریخی پرفارمنس دے کر ہزاروں شرکاءکو محظوظ کریں گے
سلمان خان کے اس میگا شو میں بالی وڈ کے کترینہ کیف کے علاوہ دیگر اہم ستارت سوناکشی سنہا، جیکو لین فرنینڈز، پرابو دیوا، منیش پال ، دیسی شاہ ،گرو رندھاوا سمیت دیگر بھی اپنی پرفارمنس سے شو کو چار چاند لگائیں گے ۔

Da-Bangg The Tour Reloaded Featuring Salman Kahn, This Bollywood Mega Show boast the biggest stars in Bollywood and will be coming to Prudential Center July 7th
Da-Bangg The Tour Reloaded Featuring Salman Kahn, This Bollywood Mega Show boast the biggest stars in Bollywood and will be coming to Prudential Center July 7th READ MORE

سلمان خان کینیڈااور امریکہ کے اہم شہروں کے بعد اب سات جولائی کو نیوجرسی میں اپنے دبنگ شو کی دھوم مچائیں گے ۔اس شو کی ٹکٹ ، اس پرومو کوڈ DABANGGکے ساتھ20فیصد ڈسکاونٹ پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ منتظمین نے شائقین پر زور دیا ہے کہ وہ شو کی ٹکٹیں تیزی سے فروخت ہو رہی ہیں ، اس لئے وہ جلد از جلد شو کی ٹکٹس خرید کر نان سٹاپ انٹر ٹینمنٹ سے محظوظ ہونے کے لئے اپنی نشست محفوظ کر لیں ۔
دبنگ شو پیش کرنے والے ساحل پروموشنز اور زی ٹی وی سمت منتظمین کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف کے اس شو میں سٹیج، انتظامات اور لائٹنگ، میوزک سمیت دیگر ایفکٹس ایسے ہوں گے کہ جو شائقین نے نہ کبھی پہلے دیکھیں ہوں گے اور نہ دیکھیں گے ۔
دبنگ شو کے دوران تمام وقت شائقین ڈانس، میوزک،قہقوں اور بالی وڈ سٹارز کے نت نئے اندازوں سے محظوظ اور لطف اندوز ہوتے رہیں گے ۔

 

Related Articles

Back to top button