اوورسیز پاکستانیز

پاکستان مشن کے زیر اہتمام نیویارک میں7سے9جولائی تک پاکستانی فلمی میلہ سجے گا

فلمی میلے میں پاکستان کی نئی فلمیں سات دن، پرچی ، ورنہ،کیک، بینڈ براتی، سدا بیگم، پنجاب نہیں جاوں گی سمیت دیگر دکھائی جائیں گی

Pakistan Film Festival New York, Sharmeen Obaid Chinoy
Oscar award winner Sharmeen Obaid Chinoy will also participate in the festival in a special segment titled ‘Beyond the Oscars’

نیویارک (محسن ظہیر سے ) پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام نیویارک میں دوسرا سالانہ فلمی میلہ سات سے نو جولائی تک سجے گا۔ ایشیاءسوسائٹی نیویارک کی بلڈنگ میں منعقد ہونیوالے اس فلمی میلے میں پاکستان کی نئی فلمیں سات دن، پرچی ، ورنہ،کیک، بینڈ براتی، سدا بیگم، پنجاب نہیں جاوں گی سمیت دیگر دکھائی جائیں گی ۔ تین روزہ جاری رہنے والے اس فلمی میلے کا مقصد ،امریکہ سمیت اقوام عالم کے سامنے پاکستانی کلچر، ثقافت اور انٹرٹینمنٹ کو پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کا ایک سوفٹ امیج بھی پیش کرنا ہے ۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ دسمبر2016کے پہلے کامیاب پاکستانی فلمی میلے کے بعد اس سال بھی نیویارک میںدوسرے پاکستانی فلمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں پاکستان کی بالکل نئی فلمیں دکھائی جائیں گی ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹر ٹینمنٹ اور کلچر ل تفریح کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور ایسے میلے کا مقصد امریکہ سمیت اقوام عالم کے سامنے پاکستان کا ایک سوفٹ امیج پیش کرنا ہے ۔

Pakistan Film Festival New York 2018- 7 Din Mohabbat In
Among the galaxy of actors and stars who are expected to participate in the Festival are Mahira Khan, Mikaal Zulfiqar, Sheharyar Munawwar, Aamina Sheikh, Hareem Farooqi, Zeb Bangesh and Mehwish Hayat.

سات اور آٹھ جولائی کو ایشیاءسوسائٹی میں پاکستانی فلمیں دکھائی جائیں گی جس کے بعد 9جولائی کا پاکستان مشن کی جانب سے اقوام متحدہ میں ایک استقبالیہ دیا جائیگا جس میں پاکستان کے اہم فلمی فنکار مائرہ خان ، شہریار منور سمیت دیگر کے علاوہ مذکورہ فلموں کے ڈائریکٹرز اور آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائی شریک ہوں گی ۔ملیحہ لودھی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ میں دئیے جانیوالے استقبالیہ میں عالمی سفارتکاروں کا پاکستانی فلم سٹارز اور کلچرسے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سے ملنے اور بات چیت کا موقع ملے گا۔
پاکستان مشن کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ نیویارک میں دوسرے سالانہ فلمی میلے پر کتنی لاگت آئے گی اور اس کے اخراجات کون برداشت کرے گا؟

Video: Second Pakistan Film Festival to be held in New York

Related Articles

Back to top button