اوورسیز پاکستانیز

وزارت اوورسیز نےسلمان ظفر کو فوکل پرسن مقرر کر دیا

اوورسیز پاکستانیز کی وزارت کی جانب سے سلمان ظفر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، سلمان ظفر کی جانب سے حکومت پاکستان کا شکرئیہ

نیویارک (اردو نیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف شخصیت ،پی پی پی امریکہ کے ہیومین رائٹس ونگ کے صدر سلمان ظفر کوبھی وزارت برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ کا امریکہ میں فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیز کی وزارت کی جانب سے سلمان ظفر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سلمان ظفر جنہیں امریکہ میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی ، ان کے اہم معاملات و ایشوز کے بارے میں آگاہی حاصل ہے ، کو وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومین ڈویلپمنٹ کا ”فوکل پرسن“ مقرر کیا جاتا ہے۔

وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ساجد حسین کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سلمان ظفر پاکستانی امریکن کمیونٹی اور پاکستانی مشن (سفارتخانوں ) کے ساتھ قریبی روابط رکھتے ہوئے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل میںاپنا کردار ادا کریں گے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سلمان ظفر ، اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان زرمبادلہ بھجوانے کے حوالے سے بھی متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سلمان ظفر ، قومی کاز کے لئے خدمات انجام دیں گے ، بطور فوکل پرسن خدمات کی ادائیگی کے لئے ان کی خدمات رضاکارانہ ہوں گی اور انہیں کوئی مالی بینیفٹس یا ڈپلومیٹک سٹیٹس حاصل نہیں ہوگا۔

اس نوٹیفکیشن کی نقول سیکرٹری وزارت خارجہ ،سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز ، قونصل جنرل پاکستان نیویارک ، جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن وزارت اوورسیز پاکستانیز، چیف پالیسی پلاننگ یونٹ ، مینیجنگ ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانیز فاو¿نڈیشن ، مینیجنگ ڈائریکٹر اوورسیز امپلائمنٹ کارپوریشن کوارسال کردی گئی ہیں۔

Related Articles

Back to top button