اوورسیز پاکستانیز

سلمان ظفر کا آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے اظہار تعزیت

پیپلزپارٹی یو ایس اے (ہیومین رائٹس ونگ) کے تمام عہدیداران  آصف زرداری ، بلاول بھٹو سمیت زرداری خاندان اور بھٹو خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی یو ایس اے (ہیومین رائٹس ونگ) کے صدر سلمان ظفر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چئیرمین و سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ان کی والدہ اور وفاقی وزیر خارجہ و پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ان کی داری بیگم زریں بخاری مرحومہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے نام اپنے پیغام میں سلمان ظفر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی یو ایس اے (ہیومین رائٹس ونگ) کے تمام عہدیداران اور ارکان آصف زرداری ، بلاول بھٹو سمیت زرداری خاندان اور بھٹو خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز

 

Urdu News USA

Related Articles

Back to top button