اوورسیز پاکستانیزپاکستان

مدثر افضل بٹ اواہلیہ کا سنگیتا کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

سنگیتا کے اعزا زمیں استقبالیہ میں میزبان فیملی کے قریبی عزیز و اقارب اور کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی

لانگ آئی لینڈ میں دئیے گئے استقبالیہ میں میزبان فیملی کے قریبی عزیز و اقارب اور کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر سنگیتا کے ساتھ کیک کاٹ کر انہیں امریکہ آمد پر خوش آمدید بھی کہا گیا

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیات مدثر افضل بٹ اور ان کی اہلیہ سفینا مدثر کی جانب سے امریکہ کے دورے پر آئیں ، پاکستان کی معروف فلم و ٹی وی ڈرامہ ڈائریکٹر اور ماضی کی فلمسٹار سنگیتا کے اعزا زمیں عشائیہ و استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ۔استقبالیہ میں میزبان فیملی کے قریبی عزیز و اقارب اور کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر سنگیتا کے ساتھ کیک کاٹ کر انہیں امریکہ آمد پر خوش آمدید بھی کہا گیا ۔

فلم ڈائریکٹر سنگیتا کا امریکہ آمد کے حوالے سے کچھ یوں کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹوں سے ملنے امریکہ آتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ایک بیٹی ڈیلاس اور سیاٹل میں رہتی ہیں ۔سنگیتا نے کہا کہ سفینا مدثر بھی ان کی بیٹی جیسی ہیں اور لانگ آئی لینڈ، نیویارک ، وہ اپنی بیٹی سے ملنے آئی ہیں ۔ سنگیتا نے مزید کہا کہ ان کے بھائی کا کچھ عرصہ قبل نیویارک میں انتقال ہو گیا تھا۔ وہ اپنے دورہ نیویارک کے دوران قبرستان بھی گئیں اور اپنے بھائی کی قبر پر جا کر فاتحہ خوانی اور دعا کی ہے ۔

سنگیتا نے امریکہ آمد کا دوسرے مقصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے فلم پروڈیوسر سلمان بٹ کے ساتھ پاکستان اور امریکہ میں بننے والی دو مختلف فلموں کے کنٹریکٹ کے لئے بھی امریکہ آئی ہیں ۔

سنگیتا کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ڈرامہ بلھے شاہ آئندہ دو سے تین ماہ میں مکمل ہو جائیگا اور ان کا ڈرامہ بلھے شا ہ ، نوجوان نسل جو کہ دین سے دور ہو رہی ہے ، کو دین کے قریب لائے گا ۔

Mudassar Afzal Butt, Flimstar Sangeeta
Mudassar Afzal Butt, Flimstar Sangeeta

Sangeeta, Bulleh Shah Drama

Related Articles

Back to top button