پاکستان

پاکستانی کمیونٹی کا کانگریس مین ٹام شوازی کے اعزاز میں فنڈ ریزنگ استقبالیہ کی تیاریاں مکمل

استقبالیہ 22فروری کو نیویارک میں منعقدہو گا، مئیر صدف جعفر، شیرف ناصر عباسی اور پروفیسر زیب جیلانی بھی شریک ہونگی

استقبالیہ کے اہتمام میں کمیونٹی قائدین ریاض کھوکھر اور ان کے ساتھی اہم کردارادا کررہے ہیں ، منتظمین کا کمیونٹی سے بھرپور شرکت کی اپیل

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی لانگ آئی لینڈ (نیویارک) کے زیر اہتمام کانگریس مین ٹام شوازی (ڈیموکریٹ ، نیویارک) کے اعزازمیں فنڈ ریزنگ استقبالیہ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔یہ استقبالیہ 22فروری کی شام کو لانگ آئی لینڈ ، نیویارک میں منعقد ہوگا جس کے اہتمام میں ریاض کھوکھر ،محترمہ طاہرہ ، ڈاکٹرافضل شیخ ،بشیر قمر ، مجیب لودھی اور ان کے ساتھی اہم کردارادا کررہے ہیں۔ استقبالیہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ممتاز مقام حاصل کرنے والی اہم شخصیات مئیر صدف جعفر، شیرف ناصر عباسی اور پروفیسر زیب جیلانی بھی شریک ہوں گی ۔ ریاض کھوکھر سمیت منتظمین کی جانب سے کمیونٹی سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس فنڈ ریزنگ استقبالیہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے دوست کانگریس مین ٹام شوازی کی بھرپور سپورٹ کریں ۔

Related Articles

Back to top button