پاکستانبین الاقوامی

اسلام مخاشیف نے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں تاریخ رقم کر دی، ورلڈ چیمئین بن گئے

اسلام مخاشیف نے ویلٹر ویٹ چیمپئن جیک ڈیلا میڈالینا کو پانچ راؤنڈ کے ایک سخت مقابلے کے بعد متفقہ فیصلے سے شکست دے دی

اسلام مخاشیف نے ویلٹر ویٹ چیمپئن جیک ڈیلا میڈالینا کو پانچ راؤنڈ کے ایک سخت مقابلے کے بعد متفقہ فیصلے سے شکست دے دی

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک کے مشہور میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہفتے کے روزاسلام مخاشیف نے ایم ایم اے باکسنگ کی دنیا میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ انہوں نے ویلٹر ویٹ چیمپئن جیک ڈیلا میڈالینا کو پانچ راؤنڈ کے ایک سخت مقابلے کے بعد متفقہ فیصلے سے شکست دے دی۔ تینوں ججز نے مقابلے کا فیصلہ 45-50 کے اسکور سے اسلام مخاچیوف کے حق میں دیا۔
اسلام مخاشیف نے پورے 25 منٹ شاندار گرپلنگ اور کنٹرول کے ذریعے اپنے حریف کو بے بس کیے رکھا۔ آسٹریلیا کے 29 سالہ میڈالینا اپنی پہلی ٹائٹل ڈیفنس میں اسلام کے سامنے بے اثر نظر آئے، چاہے گراو¿نڈ پر ہوں یا کھڑے ہو کر فائٹنگ میں۔اس جیت کے ساتھ اسلام مخاشیف دو مختلف ویٹ کیٹیگریز میں یو ایف سی چیمپئن بننے والے گیارہویں فائٹر بن گئے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اینڈرسن سلوا کا ریکارڈ برابر کرتے ہوئے مسلسل 16 فتوحات بھی مکمل کر لیں۔
اسلام مخاشیف کا اپنی تاریخی فتح کے بعد بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا خواب تھا۔ میں نے اس لمحے کے لیے بہت محنت کی۔ وزن کم کرنے کی ٹینشن نہیں تھی، اس لیے پوری فائٹ آسان لگ رہی تھی۔اسلام مخاچیو ف نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف لائٹ ویٹ بلکہ ویلٹر ویٹ میں بھی ایک ناقابلِ شکست چیمپئن ہیں۔

MMA fighter Islam Makhachev won the welterweight title at UFC 322 on November 15, 2025, by defeating Jack Della Maddalena via unanimous decision. This victory made him a two-division champion, and with this win, he tied the record for the longest winning streak in UFC history with 16 consecutive wins

Related Articles

Back to top button