اوورسیز پاکستانیز

ذوالفقار بسرا کی سینیٹر رحمان ملک کےلئے دعا

امریکہ بھر میں بسنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھی دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سینیٹر رحمان ملک کو صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں ،نائب صدر پیپلز پارٹی امریکہ ذوالفقار بسرا

نیویارک (اردونیوز )پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے وائس پریذیڈنٹ ذوالفقار بسرا نے پارٹی رہنما ، سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی صحت یابی کے لئے دعا کی ہے ۔واضح رہے کہ کورونا مرض کی وجہ سے سینیٹر رحمان ملک اسلام آباد کے الشفاءہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں ۔
ذوالفقاربسرا نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ بھر میں بسنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور ارکان دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سینیٹررحمان ملک کو صحت کاملہ و عاجلہ اور صحت مند زندگی عطاءفرمائیں ۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر رحمان ملک کی پارٹی اور جمہوریت کے لئے گرانقدر خدمات ہیں اور اور پارٹی کارکنان ان کی خدمات کو نہایت ہی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ذوالفقار بسرا نے امریکہ بھر میں بسنے والے ساتھیوں اور کمیونٹی سے بھی اپیل کی کہ وہ مسلسل رحمان ملک کو اپنی دعاو¿ں میںیاد رکھیں ۔

Related Articles

Back to top button