پاکستان

امریکہ میں فلم سٹار ننھا مرحوم کے بیٹے سارجنٹ محمد رضی انتقال کر گئے

Film star Nanha's som Sergeant Mohammad "Mo" Razi passes away in Florida

محمد رضی مرحوم کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور فلوریڈا کی برواڈ کاؤنٹی میں پولیس سارجنٹ تھے

نیویارک (محسن ظہیر سے )معروف فلم سٹار ننھا مرحوم کے بڑے صاحبزادے محمد رضی امریکی ریاست فلوریڈا کی برواڈ کاؤنٹی میں انتقا ل کر گئے ۔ محمد رضی جو کہ براوڈ کاو¿نٹی پولیس میں سارجنٹ تھے ، گذشتہ دو سالوں سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ۔ دو سال تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ ہفتے کو خالق حقیقی سے جا ملے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ فلوریڈا میںادا کی گئی جس میں ان کے عزیز و اقارب کے علاوہ کمیونٹی کی مقامی شخصیات اور مقامی پولیس حکام نے شرکت کی ۔

محمد رضی مرحوم کو مقامی مسلم قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ برواڈ پولیس و شیرف ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سارجنٹ محمد رضی کی خدما ت کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ کمیونٹی کی جانب سے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔

Clairmontbay
Clairmontbay

Related Articles

Back to top button