پاکستان

شفقت محمود نے تحریک انصاف پنجاب کی صدارت چھوڑ دی

شفقت محمود جو کہ گذشتہ کچھ عرصہ سے علیل ہیں اور ان کی سرجری بھی ہوئی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سرجری کی وجہ سے عہدہ چھوڑ رہے ہیں

لاہور (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے صوبائی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ شفقت محمود جو کہ گذشتہ کچھ عرصہ سے علیل ہیں اور ان کی سرجری بھی ہوئی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سرجری کی وجہ سے عہدہ چھوڑ رہے ہیں ۔اپنے ٹویٹ میں شفقت محمود نے کہا کہ سرجری کے بعد انہیں صحت یاب ہونے میں وقت لگے گا۔ اس صورتحال میں فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی کا عہدہ چھوڑ دوں

شفقت محمود نے پارٹی چئیرمین عمران خان کا شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے انہیں پنجاب کے صدر جیسے اہم عہدہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی کے ساتھ ہیں اور پارٹی کے لئے ذاتی حیثیت میں خدمات انجام دیتے رہیں گے ۔

تازہ خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔۔۔۔اردو نیوز

Related Articles

Back to top button