خبریںاوورسیز پاکستانیز

شفقت تنویر کا عدنان شفیق کے اعزا زمیں عشائیہ

عشائیہ میں عدنان شفیق اور ان کے بھائیوں فرحان شفیق، ریحان شفیق کے علاوہ پیپلز پارٹی نیویارک کے سابق صدر فراست چوہدری کی شرکت

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سابق صدر شفقت تنویر کی جانب سے امریکہ کے دورے پر آئے پاکستان پیپلز پارٹی کیلی فورنیا کے رہنما و کمیونٹی کی معروف کاروباری شخصیت عدنان شفیق اور ان کے بھائیوں فرحان شفیق، ریحان شفیق کے اعزاز میںاستقبالیہ دیا گیا۔ استقبالیہ میں پاکستان پیپلز پارٹی نیویارک سٹیٹ کے سابق صدر فراست چوہدری کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی ۔ شفقت تنویر اور فراست چوہدری نے عدنان شفیق ، فرحان شفیق اور ریحان شفیق کو نیویارک آمد پر خوش آمدید کہا ۔

اس موقع پر امریکہ میں پارٹی ساتھیوں کی سرگرمیوں ، کردار سمیت پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ سمیت اہم امور پر بات چیت اور تبادلہ خیال کیا گیا۔شفقت تنویر کی جانب سے عدنان شفیق کی کیلی فورنیا سٹیٹ سمیت ویسٹ کوسٹ میں پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا گیا جبکہ عدنان شفیق کی جانب سے شفقت تنویر کی قیادت اور پارٹی و پارٹی ساتھیو ں کے لئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور نیویارک میں عزت زافزائی پر شکرئیہ ادا کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button