پاکستان

شاہد گوندل کو بچھڑے ایک سال ہو گیا

شاہد گوندل مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے اہل خانہ ، قریبی عزیز و اقارب کی جانب سے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ وخوانی کا سلسلہ جاری

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت شاہد گوندل کو بچھڑے ایک سال ہو گیا ہے۔ شاہد گوندل مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے اہل خانہ ، قریبی عزیز و اقارب اور دوست احباب کی جانب سے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کا سلسلہ جاری ہے ۔

شاہد گوندل کے عزیز وقارب کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر انہیں یاد رکھیں ۔ اللہ کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں، ان کے درجات بلند فرمائیں۔

واضح رہے کہ شاہد گوندل مرحوم کا گذشتہ سال انتقال ہو گیا تھا۔ ان کی جواں سال موت نے پوری کمیونٹی کو سوگوار کر دیا تھا ۔

اردونیوز

Shahid Gondal

Related Articles

Back to top button