نیویارک سے پاکستان کی معروف کلاسیکل گلوکارہ طاہرہ سید کی اہم وضاحت سامنے آگئی
طاہرہ سید کو یہ وضاحت اس وقت جاری کرنا پڑ گئی کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا پر ان کی وفات کی خبریں زیر گردش ہیں اور تیزی سے پھیل رہی ہیں
نیویارک سے پاکستان کی معروف کلاسیکل گلوکارہ طاہرہ سید کی اہم وضاحت سامنے آگئی
طاہرہ سید کو یہ وضاحت اس وقت جاری کرنا پڑ گئی کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا پر ان کی وفات کی خبریں زیر گردش ہیں اور تیزی سے پھیل رہی ہیں
نیویارک ( اردونیوز) پاکستان کی مشہور کلاسیکل گلوکارہ طاہرہ سید کی جانب سے نیویارک سے یکم جون کو اپنی خیریت اور سلامتی کی خصوصی وضاحت جاری کرنا پڑ گئی ۔ طاہرہ سید کو یہ وضاحت اس وقت جاری کرنا پڑ گئی کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا پر ان کی وفات کی خبریں زیر گردش ہیں اور تیزی سے پھیل رہی ہیں ۔ ان بے بنیاد افواہوں کی وجہ سے ان کے مداحوں کے علاوہ عزیز و اقارب بھی بڑی تعداد میں پریشان ہو گئے ۔
طاہرہ سید کو جب صورتحال کا علم ہوا تو انہوں نے ویڈیو بیان کے ذریعے خصوصی وضاحت جاری کی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ نیویارک میں موجود ہیں اور خیر و خیریت سے ہیں اور ان سے متعلق خبریں اور زیر گردش افواہیں ، بالکل غلط ہیں ۔
طاہرہ سید کے ویڈیو بیان کے بعد ان کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کا سلسلہ تھمنا شروع ہوا اور صحیح صورتحال لوگوں کے سامنے آئیں ۔
Note from Tahira Syed’s family that she is alive and well , refuting the current wave of misinformation regarding her death pic.twitter.com/QmRJj7KzSW
— Sophia Saifi (@SophiaSaifi) June 1, 2026
پاکستان میں موجود سی این این کی نمائندہ صوفیہ سیفی کی جانب سے ایکس پر طاہرہ سید کی فیملی کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹ بھی شئیر کیا گیا کہ جس میں واضح کیا گیا کہ وہ (طاہرہ سید ) خیریت سے ہیں ۔ دریں اثناءپاکستان کے معروف صحافی عامر متین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ طاہرہ سید کی وفات کے حوالے سے بے بنیاد افواہیں پھیلانے والے کے خلاف سائبر کرائم حکام کو کاروائی کرنی چاہئیے اور حراست میں لینا چاہئیے ۔
حکومت کو طاہرہ سید کی خدا نخواستہ وفات پر فیک نیوز چلانے والوں کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔ ان کو میڈیا کے لیے پیغام pic.twitter.com/QC1saLcKYB
— Amir Mateen (@AmirMateen2) June 1, 2026



