پاکستان

امریکی کانگریس کی سپیکر کے شوہر گرفتار

کیلیفورنیا ہائی وے پٹرول نے 82 سالہ پال پلوسی کو گزشتہ ہفتے کی شب ناپا کاونٹی کے علاقے میں ایک ٹریفک حادثے کے بعد نشے کی حالت میں گرفتار کیا

واشنگٹن ( اردو نیوز ) امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر نینسی پلوسی کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ سپیکر کے شوہر کو نشے کی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

سی بی ایس کی خبر کےمطابق،ریاست کیلیفورنیا ہائی وے پٹرول نے 82 سالہ پال پلوسی کو گزشتہ ہفتے کی شب ناپا کاونٹی کے علاقے میں ایک ٹریفک حادثے کے بعد نشے کی حالت میں گرفتار کیا۔ بتایا گیا ہے کہ پلوسی کو اتوار کی صبح 5 ہز ار ڈالر ضمانت کے عوض رہا کر دیا گیا۔
نینسی پلوسی کے ترجمان نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button