پاکستانبین الاقوامی

ناسا کاؤنٹی لیجسلیٹر کے امیدوار شہریار علی کا الیکشن ، قاسم مجید کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ

Qasim Majeed Hosts Corner Meeting to Support Shahryar Ali for Nassau County Legislator

ناسا کاؤنٹی ، لانگ آئی لینڈ ( نیویارک ) کے ڈسٹرکٹ14سے لیجسلیٹر کے پاکستانی امریکن امریکن امیدوار اٹارنی شہریار علی کے الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے
یہ بات خوش آئند ہی نہیں کہ کمیونٹی کے جواں سال ارکان میں سے شہریار علی اانتخابی سیاست میں آگے بڑھ رہے ہیں بلکہ وقت کی ضرورت بھی ہے کہ ہم اپنی نمائندگی خود کریں، قاسم مجید
جب کمیونٹی سپورٹ کرتی ہے تو آپ اپنے گھر سے اپنا ووٹ بنک لے کر چلتے ہیں، پاکستانی اور ساؤتھ ایشین کمیونٹی نومبر میں شہریار علی کے الیکشن میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے، چوہدری اکرم

نیویارک ( اردونیوز ) ناسا کاؤنٹی ، لانگ آئی لینڈ ( نیویارک ) کے ڈسٹرکٹ14سے لیجسلیٹر کے پاکستانی امریکن امریکن امیدوار اٹارنی شہریار علی کے الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ اس سلسلے میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروبار ی شخصیت قاسم مجید کے زیر اہتمام میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریار علی کے والد و ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزرچوہدری اکرم رحمانیہ، ساسبا تنظیم کے چئیرمین سید محسن شاہ نقوی ، انصر شیخ ، ظفر اقبال ، رانا نصیر ، سید خلیل بخاری اور وقاص احمد نے شرکت کی ۔
قاسم مجید نے شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہی نہیں کہ کمیونٹی کے جواں سال ارکان میں سے شہریار علی اانتخابی سیاست میں آگے بڑھ رہے ہیں بلکہ وقت کی ضرورت بھی ہے کہ ہم اپنی نمائندگی خود کریں ۔ انہوں نے چوہدری اکرم کو شہریار علی کے الیکشن میں سپورٹ کا یقین دلایا۔
چوہدری اکرم نے قاسم مجید کا کارنر میٹنگ کے اہتمام پر شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب کمیونٹی سپورٹ کرتی ہے تو آپ اپنے گھر سے اپنا ایک ووٹ بنک لے کر چلتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور ساو¿تھ ایشین کمیونٹی نومبر میں شہریار علی کے الیکشن میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے ۔
محسن شاہ نقوی ، ظفر اقبال، رانا نصیر اور انصر شیخ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر یار علی کے الیکشن سے ، ہماری کمیونٹی کے دوسروں لوگوں کے لئے منتخب ایوانوں کے دروازے کھل جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری اکرم نے ہمیشہ دوسروں کی مدد میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کی اور ان کا بیٹا بھی سیاست میں حصہ لے کر کمیونٹی کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔ لہٰذا کمیونٹی کو شہریار علی کے الیکشن میں ووٹ ، فنڈنگ، رضا کارانہ خدمات سمیت ہر طرح سے مدد کرنی چاہئیے ۔

Qasim Majeed Hosts Corner Meeting to Support Shahryar Ali for Nassau County Legislator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button