پاکستانبین الاقوامی

صحافی سہیل وڑائچ کی بیٹے رحمت وڑائچ کی بارکلے یونیورسٹی میں گریجویشن تقریب میں منفرد انداز میں شرکت

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بارکلے یونیورسٹی میں گریجویشن کی تقریب میں سہیل وڑائچ نے بیٹے رحمت وڑائچ کے ساتھ جٹ والے شملے اور شیروانی کے ساتھ شرکت کی

صحافی سہیل وڑائچ کی بیٹے رحمت وڑائچ کی بارکلے یونیورسٹی میں گریجویشن تقریب میں منفرد انداز میں شرکت
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بارکلے یونیورسٹی میں گریجویشن کی تقریب میں سہیل وڑائچ نے بیٹے رحمت وڑائچ کے ساتھ جٹ والے شملے اور شیروانی کے ساتھ شرکت کی

کیلی فورنیا ( اردونیوز) پاکستانی کے عالمی شہرت یافتہ سینئر صحافی ، روز نامہ جنگ کے سینئر ایڈیٹر اور جیو ٹی وی کے مشہور پروگرام ’ایک دن جیو کے ساتھ ‘ کے اینکرپرسن چوہدری سہیل وڑائچ کی اپنے صاحبزادے چوہدری رحمت وڑائچ کی امریکی ریاست کیلی فورنیا کی بارکلے یونیورسٹی میں منعقدہ گریجویشن تقریب میں شرکت کے موقع پر تصویر وائرل ہو گئی ہے ۔
سہیل وڑائچ نے اپنے بیٹے رحمت وڑائچ کی گریجویشن تقریب میں روایتی پنجابی اور جٹ پنجابی انداز میں شرکت کی ۔ گریجویشن تقریب میں دونوں باپ بیٹے نے سفید رنگ کاشملہ ( جسے قلہ اور پگ بھی کہا جا سکتا ہے ) کے ساتھ شیروانی پہنی ۔ سہیل وڑائچ کی بیٹے کی گریجویشن کے موقع پر یہ تصویر صحافتی ، سیاسی اور غیر سیاسی حلقوں میں خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور انٹر نیٹ پر وائرل ہو رہی ہے اور لوگ ، ان کے دوست احباب تبصرے کررہے ہیں کہ جن میں ایک خاص تبصرہ ”بارکلے یونیورسٹی میں جٹ دا کھڑاک“ ۔
امریکہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ امریکہ میں جب امیگرنٹ آتے ہیں تو اپنے ساتھ اپنا کلچر بھی لاتے ہیں اور یہ کلچر امریکہ کی ڈائیورس سوسائٹی کا آہستہ آہستہ حصہ بن جاتا ہے اور اسی وجہ سے بیشتر ایسے امریکی شہر کہ جہاں پر بڑی تعداد میں امیگرنٹ بستے ہیں، کو کلچرل ڈائیورس شہر قرار دیا جا تا ہے ۔
یونیورسٹی آف بارکلے ، جسے عام طور پر ”برکلے یونیورسٹی “یا یو سی برکلے کہا جاتا ہے، امریکہ کی قدیم اور دنیا کی معروف سرکاری جامعات میں شمار ہوتی ہے۔ اس یونیورسٹی کا قیام 1868 میں ریاست کیلیفورنیا میں عمل میں آیا۔یہ یونیورسٹی ابتدا ہی سے تحقیق، سائنسی دریافتوں، سیاسی شعور اور سماجی تحریکوں کا مرکز رہی ہے۔ 1960 کی دہائی میں یہاں کی “فری اسپیچ موومنٹ” نے پوری دنیا میں طلبہ سیاست اور اظہارِ رائے کی آزادی کی تحریکوں کو متاثر کیا۔اس یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے 36ماہرین نے نوبل ایوارڈز حاصل کئے ۔
پاکستانی طلبہ کی بھی اس یونیورسٹی میں ایک طویل تاریخ رہی ہے۔ یونیورسٹی میں پاکستانی سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن ،پاکستانی ثقافت، سیاست اور کمیونٹی سرگرمیوں کے لیے کام کرتی ہے۔کئی پاکستانی سائنسدان، انجینئر، ماہرینِ معاشیات اور ٹیکنالوجی ماہرین تحقیق یا اعلیٰ تعلیم کے لیے برکلے سے وابستہ رہے ہیں۔

Veteran Journalist Sohail Warraich Attends Son Rahmat Warraich’s UC Berkeley Graduation in Traditional Style

At the University of California, Berkeley graduation ceremony in California, Sohail Warraich appeared alongside his son Rahmat Warraich wearing a traditional Jatt turban and sherwani, drawing admiration for their unique cultural representation.

 

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button