پاکستانخبریں

شکاگو کی ادبی تنظیم سخنور شکاگو کے زیر اہتمام ساتواں کامیاب عالمی مشاعرہ

مشاعرے کی صدارت کینیڈا میں مقیم نامور شاعرہ شاہدہ حسن نے کیجبکہ مہمانِ خصوصی راجیش ریڈی (انڈیا) اور اظہر فراغ (پاکستان) تھے

عالمی شعراءکرام طاہر حنفی (پاکستان)، سردار سلیم (انڈیا)، شمسہ نجم، فرح کامران، باسط جلیلی، عابد رشید (امریکہ) مخدوم امجد شاہ (برطانیہ) ،راشد شاہ(کینیڈا) اور شیریں پریشم (ابوظہبی) اور سہیل ثاقب (سعودی عرب) کی شرکت

شکاگو ( اردو نیوز ) سخنور شکاگو نے کامیاب اور معیاری عالمی مشاعروں سے شکاگو کی ادبی دنیا کو مستقل متحرک کر رکھا ہے۔سخنور شکاگو نے ۱۱ جولائی بروز ہفتہ ایک اور عظیم الشان مشاعرہ منعقد کیا۔سخنور شکاگو کے روحِ رواں عابد رشید نے ایک بار پھر دنیا بھر سے شعری آسمان کے ستاروں کو شکاگو کے افق پر لا جمع کیا۔ سخنور شکاگو کے ساتویں عالمی مشاعرے میں امریکہ، کینیڈا، پاکستان، انڈیا، یورپ اور عرب ممالک سے نمائندہ شعرا نے شرکت کی۔
مشاعرے کی صدارت کینیڈا میں مقیم نامور شاعرہ شاہدہ حسن نے کی۔ مشاعرے کے مہمانِ خصوصی راجیش ریڈی (انڈیا) اور اظہر فراغ (پاکستان) تھے۔مشاعرے میں شامل شعراءکے نام درج ذیل ہیں،
طاہر حنفی (پاکستان)، سردار سلیم (انڈیا)، شمسہ نجم، فرح کامران، باسط جلیلی، عابد رشید (امریکہ) مخدوم امجد شاہ (برطانیہ) ،راشد شاہ(کینیڈا) اور شیریں پریشم (ابوظہبی) اور سہیل ثاقب (سعودی عرب)۔
مشاعرہ شکاگو کے وقت کے مطابق صبح ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوا اور تقریباً ڈھائی گھنٹے جاری رہا۔ ڈاکٹر افضال الرحمن افسر نے کلام پاک کی تلاوت سے محفل کا آغاز کیا۔ مشاعرے کے آغاز میں سخنور شکاگو تنظیم اور اس مشاورتی بورڈ کے ارکان کا تعارف کروایا گیا۔ ڈاکٹر توفیق انصاری احمد نے صدر اور مہمانِانِ خصوصی کا اعلان کیا۔ڈاکٹر منیرالزماں منیر نے نعت رسولِ مقبول پیش کی۔
اس مشاعرے کو فیس بک پر براہِ راست نشر کیا گیا اور ہزاروں کی تعداد میں ادبی شائقین نے دیکھا۔ عابد رشید نے نہایت خوش اسلوبی سے مشاعرے کی نظامت کی، مشاعرہ بہت منظم اور دلچشپ رہا۔ شعراءنے نہایت اعلیٰ معیار کا کلام پیش کیا اور مشاعرے کی دلچسپی آخری وقت تک برقرار رہی۔
سخنور شکاگو کے مشاعرے شکاگو کی ادبی دنیا میں تازہ ہوا جھونکا ہیں۔ سخنور شکاگو اور خاص طور پر عابد رشید جو ان مشاعروں کے روحِ رواں ہیں، اس لئے بھی قابلِ تحسین ہیں کہ وہ پروفیشنل کے مصروفیات کے باوجود اپنی انتھک محنت سے ان مشاعروں کو نہایت احسن طریقے سے منعقد کر رہے ہیں۔
جو خواتین و حضرات ان مشاعروں کے بارے میں مزید معلومات چاہتے ہیں وہ درج ذیل ای میل پر رابطہ کر سکتے ہیں
Sukhanwarchicago@gmail.com
سخنور شکاگو کا آٹھواں عالمی مشاعرہ 8 اگست بروزِ ہفتہ شکاگو کے وقت کے مطابق دن کے کو بارہ بجے منعقد ہوگا جس میں پا کستان کے نامور شاعر پیرزادہ قاسم اور ممتاز ادبی شخصیت ناصر علی سید کے علاوہ تمام دنیا سے نامور شعراء شرکت کریں گے۔سامعین یہ مشاعرہ فیس بک اور یوٹیوب پر براہِ راست دیکھ سکیں گے۔ فیس بک پر یہ مشاعرہ Sukhanwar Chicago کے پیج پر نشر کیا جائے گا جبکہ یوٹیوب پر اسے Sukhanwar Chicago کے چینل پر نشر کیا جائے گا۔

Sukhanwar Mushaira Chicago

Related Articles

Back to top button