اوورسیز پاکستانیزبین الاقوامی

نیویارک :سید مجاہدشاہ کا قومی اسمبلی کے رکن سید فیض الحسن شاہ کے اعزاز میں عشائیہ

سید فیض الحسن شاہ جب تقریب گاہ پر پہنچے تو سید مجاہد شاہ آف شادیوال نے اپنے صاحبزادوں سید تقی شاہ اور سید ذکی شاہ سمیت دوست احباب کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا

استقبالیہ میں سید مجاہد شاہ شادیوال کے قریبی دوست احباب اور کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مقامی شخصیات و ارکان کی شرکت، سید فیض الحسن شاہ کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا

نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیات سید مجاہد شاہ آف شادیوال اور ان کے صاحبزادوں سید تقی شاہ آف شادیوال اور سیدذکی شاہ آف شادیوال کی جانب سے امریکہ کے دورے پر آئے رکن قومی اسمبلی ، فخر السادات سید فیض الحسن شاہ آف کلیوال (ایم این اے ، حلہ این اے 70) کے اعزاز میںیہاں علی بابا ریسٹورنٹ میں پرتکلف عشائیہ اور استقبالیہ دیا گیا۔ سید فیض الحسن شاہ جب تقریب گاہ پر پہنچے تو سید مجاہد شاہ آف شادیوال نے اپنے صاحبزادوں اور دوست احباب کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا ۔
استقبالیہ و عشائیہ میں سید قلب عباس، پرنس شاہ آف مدینہ ، سید طاہر شاہ آف کلیوال سیداں، سید فضل شاہ آف موناں سیداں ، سید کلیم شاہ آف مدینہ ، سید علی شاہ آف مدینہ ،سید بلو شاہ ،سید عرفان گیلانی ، سید حسنین شاہ ، محمد شاہ ، چوہدری امانت ڈوگہ، چوہدری نواز ڈوگہ ،چوہدری باسط ڈوگہ، سید علمدار حسین شا ہ ، چوہدری خاور ، چوہدری ٹیپوآف جنڈیالہ، چوہدری رزاق گجر، میاں اقبال ، چوہدری پرویز ریاض ، ضمیر احمد خان ،چوہدری کفائیت ڈوئیاں، چوہدری بادل چیمہ آف گوجراں، فادی جٹ آف گھکھڑ ، چوہدری علی جٹ ، چوہدری مبین گورائیہ، قاسم رضا ، کاظم رضا گجر،علی جٹ ، حسن سلطان، شیخ سرور عرف تانبی پہلوان ،جاوید حسین ، فرخ شاہ ، راجہ عابد ، عابد جعفری ، عمار یاسر سمیت سید مجاہد شاہ آف شادیوال کے دوست احباب اور معززین کمیونٹی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سید فیض الحسن شاہ نے شرکاءسے ملاقات کی ، امریکہ آمد پر پذیرائی پر شکرئیہ ادا کیا ۔ سید فیض الحسن شاہ نے سید مجاہد شاہ آف شادیوال اور ان کے صاحبزادوں سید تقی شاہ آف شادیوال اور سیدذکی شاہ آف شادیوال کا بھی خصوصی شکرئیہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ دورہ امریکہ کے دوران دوست احباب کی جانب سے جو پذیرائی کی گئی ہے ، اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا سرمائیہ ہیں اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے ۔

New York: Syed Mujahid Shah of Shadiwal hosts reception in honor of Syed Faiz ul Hassan Shah (MNA)

Related Articles

Back to top button