بین الاقوامی

بروکلین میلہ سے متعلق عدالتی فیصلہ پر مرچنٹس ایسوسی ایشن اور کمیونٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، طاہر بوبی

نیویارک (اردو نیوز ) بروکلین میلہ کمیٹی کے چیف آرگنائزر طاہر بوبی نے کہا ہے کہ نیویارک سٹیٹ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر پوری مرچنٹس ایسوسی ایشن اور کمیونٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عدلتی فیصلہ مرچنٹس اور کمیونٹی کی امنگوں کے مطابق آیا ہے ۔ طاہر بوبی نے مزید کہا کہ کونی آئی لینڈ ایونیو کی لٹل پاکستان کے طور پر نیویارک سمیت امریکہ بھر میں پہچان ہے ۔اب ہمیں تمام تر توجہ میلہ کی کامیابی پر مرکوز کرنی چاہئیے اور اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئیے ۔میں تمام مرچنٹس سے بھی اپیل کرونگا کہ وہ وطن ِ عزیز پاکستان کےلئے اور اپنی کمیونٹی کے لئے اب 19اگست کو ہونیوالے بروکلین میلے کو کامیاب و کامران بنائیں اور سب یک زبان اور یک آواز ہوکر کونی آئی لینڈ ایونیو پر پاکستان زندہ آباد کا نعرہ بلند کریں .

Related Articles

Back to top button