پاکستانامیگریشن نیوز

نیویارک سٹی کونسل الیکشن ، کرٹس سلوا نے ایری کیگن کی حمایت کر دی

نیویارک سٹی کے مئیر کے سابق امیدوار اور ریپبلکن رہنما کرٹس سلوا نے بروکلین ، نیویارک کے ڈسٹرکٹ 47سے ریپبلکن امیدوار ایری کیگن کی پرائمری الیکشن میں تائید و حمایت کا اعلان کر دیا

نیویارک ( اردو نیوز ) نیویارک سٹی کونسل کے پرائمری الیکشن کی تیاریاں اپنے حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں ۔ نیویارک کے علاقے بروکلین کے کونسل ڈسٹرکٹ 47سے ریپبلکن امیدوار ایری کیگن جو کہ دوسری ٹرم کے لئے الیکشن لڑررہے ہیں ، کو پرائمری الیکشن سے پہلے اہم حمایت حاصل ہو ئی ہے ۔

نیویارک سٹی کے مئیر کے سابق امیدوار اور ریپبلن رہنما کرٹس سلوا نے ایری کیگن کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔ کرٹس سلوا کا کہنا ہے کہ انہوں نے کونی آئی لینڈایونیو، بروکلین پر کئی سال گذارے اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں ۔

کرٹس سلوا کا مزید کہنا تھا کہ ایری کیکن صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ تمام کمیونٹیز کی بہتری ، فلاح اور پبلک سیفٹی کو یقینی بنانے کےلئے اپنا کردار اد ا کریں گے۔

ایری کیگن نے کرٹس سلوا کا شکرئیہ اداکرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے لئے کرٹس سلوا کی حمایت اعزاز ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرٹس سلوا شہریوں کی جان و مال کے حفاظت اور حقوق کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہے ۔ ایری کیکن کا مزید کہنا تھا کہ سوشلزم پر یقین رکھنے والے لوگ نیویارک کو برباد کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں پرائمری اور پھر جنرل الیکشن میں انہیں شکست دینی ہے۔

کیا آپ چھوٹے کاروبار کے مالک ہیں یا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ؟ اسمال بزنس سروسِس آپ کی مد د کے لیے حاضرِ ہے!

واضح رہے کہ ایری کیکن پہلی ٹرم میں ڈیموکریٹ اور اب27جون کو ہونیوالے پرائمری الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کی جانمب سے سٹی کونسل کے امیدوار ہیں ۔ سٹی کونسل کے پرائمری الیکشن 27جون کو ہوں گے جبکہ ووٹرز ”ارلی ووٹنگ “ آپشن کے تحت 27جون سے پہلے بھی اب اپنا ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں ۔

Ari Kagan, Curtis Silwa, NYC Council Elections, Urdu News USA

Related Articles

Back to top button