بین الاقوامی

راولا کوٹ کے معاملے کی تحقیقات کےلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، شمس الزمان کا مطالبہ

حکومت پاکستان اور حکومت آزادکشمیر جلد از جلد تین ججوں پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنائے جو کہ آزادانہ تحقیقات کرے، شمس الزمان

نیویارک ( پ ر) پاک امریکن سوسائٹی کے چیئرمین شمس الزمان نے راولاکوٹ میں پیش آنے والے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ راولاکوٹ میں پیش آنے والے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان، حکومتِ آزاد جموں و کشمیر اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔شمس الزمان نے کہا کہ کشمیر کے ہر دلعزیز قائدین ڈاکٹر مشتاق خان ، ڈاکٹر خالد خان اور راجہ جہانگیر خان سے حکومت فی الفور مذاکرات کرے ۔
شمس الزمان نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کے قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جانا چاہیے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لیں اور حقائق سامنے لانے کے لیے کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلے کا پائیدار حل صرف مذاکرات، انصاف اور قانون کی بالادستی کے ذریعے ہی ممکن ہے، جبکہ تشدد کسی بھی مسئلے کا حل نہیں۔

نوٹ : یہ بھی پڑھیں ۔۔۔ امیر العظیم اپنے نام کی طرح عظیم تھے ، شمس الزمان

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے